پیوتن نے ٹرمپ کو ان کا پورٹریٹ تحفہ میں دیا ، کریملن کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)کریملن نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کا ایک پورٹریٹ تحفہ میں دیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق پیوتن کی طرف سے یہ تحفہ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ سٹیو وٹکوف کو ماسکو میں اس مہینے کے شروع میں دیا گیا جب وہ دورے پر روس آئے تھے۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کے ایک سوال پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔