ہانیہ عامر نے برطانوی پارلیمنٹ کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی چمکتی ستارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس بار ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف کسی اور نے نہیں بلکہ برطانوی پارلیمنٹ نے کیا ہے۔
ہانیہ عامر کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ’ریکوگنیشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، جو ان کی شاندار فنی خدمات اور پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے دیا گیا۔
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں ہانیہ کو یہ اعزاز دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے اراکین نے ان کی محنت اور کامیابیوں کو سراہا۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
تقریب کے دوران ہانیہ کے چہرے پر نظر آنے والی خوشی اور جذبات دیدنی تھے۔ ایک ویڈیو میں جب ان کےلیے تعریفی کلمات بولے جارہے تھے، تو ہانیہ نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’میں نے اپنی زندگی میں اتنی تعریفیں کبھی نہیں سنیں۔ میری صرف یہی خواہش ہے کہ میں پاکستان کا نام روشن کرتی رہوں اور اپنے مداحوں کو انٹرٹین کرتی رہوں۔‘‘
ہانیہ نے یہ ایوارڈ اپنے وطن پاکستان اور اس کے عوام کے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز درحقیقت ان کی ٹیم اور لاکھوں مداحوں کا ہے، جن کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ ہوتی۔
View this post on InstagramA post shared by uptoday.
اس تقریب میں شریک مختلف عالمی شخصیات نے بھی ہانیہ کی فنی خدمات اور پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے ان کی تعریف کی۔ یہ ایوارڈ ہانیہ عامر کی کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل ہے، جس نے انہیں عالمی سطح پر مزید شہرت بخشی ہے۔
ہانیہ کی اس کامیابی پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
موجودہ حالات کے ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں ادارے بھی ہیں، پرویزالہیٰ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی تعزیت کیلئے بزرگ سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے میاں محمد اظہر کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے، اُن سے میری 30 سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے اور انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کیساتھ جدوجہد کی۔ میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔