کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ لے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے بہادر نامی شہری کی جانب سے ایک درخواست دی گئی جس میں اس شہری نے موقف اپنایا کہ وہ قائد آباد ضلع ملیر کے رہائشی ہیں اور ان کے گھر کے قریب ہی MA ٹیلر کے نام سے درزی کی دکان ہے۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید کے باعث ان دنوں درزی کی دکان رات گئے کھلی رہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے 19 مارچ کو کم و بیش صبح 4 بجکر 40 منٹ پر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر کام میں مشغول تھا کہ 2 نامعلوم افراد دکان میں داخل ہوئے۔
دائر درخواست کے مطابق دکان میں داخل ہونے والے 2 افراد اسلحے کے زور پر 80 سلے ہوئے سوٹ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ان افراد کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہوگی جو 70 سی سی بائیک پر آئے تھے اور ان کے چہرے پر کوئی نقاب نہیں تھا۔
درخواست گزار بہادر علی نے پولیس سے ملزموں کے خلاف کاروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی،1 ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند
کراچی(نیوز ڈیسک) میں ایک ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کردیے گئے ہیں۔
کمشنر کرچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ شہر میں 1 ہفتے میں 167روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے بند کیے گئے۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق روڈ سائیڈ تجاوزات پر قائم ہوٹلوں کے خلاف کارروائی اور روڈ سائیڈ ہوٹلز اور چائے خانے ڈی سیل کرنے پر مالک کو گرفتار اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز بند ہوٹلوں کو ڈی سیل کرنے تک سخت مانیٹرنگ کریں، ڈی سیل کرنے پر قواعد اور پالیسی کے مطابق عمل کیا جائے گا۔