کراچی:

گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔
 

پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ ایکسپریس نیوز نے  حاصل کرلی، جس میں گینگ وار کمانڈر وسی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے نہیں دیں گے تو ہم کارروائی کریں گے۔

پولیس اہل کار نے کہا کہ وصی بھائی اب ہم بھی اپنا کام کریں گے، جس پر وصی اللہ لاکھو نے دھمکی دی کہ ہم اتنے لوگ مار دیں گے کہ آپ مجبور ہو جاؤ گے۔ آپ دیکھو میں اب کرتا کیا ہوں۔ ابھی تو گرینیڈ نہیں گرا ہے۔ آپ کو سب بہت آسان لگ رہا ہے؟ ابھی آپ کو پتا چلے گا۔ گرینیڈ گرے گا تو آپ کو مزہ آئے گا۔

گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہل کار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو۔ اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب۔ بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے۔

پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔

گینگسٹر وصی اللہ لاکھو نے پوچھا کہ اتنی بڑی کارروائی کردی ہم نے، آپ سوئے ہوئے ہوکیا؟ جاگ رہے ہو تو روک لیتے نہ پھر۔ عزت سے کسی کو بات سمجھ نہیں آتی پھر لوگ مرتے ہیں۔

پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ علاقہ پولیس کا کام ہے گشت کرنا، ہمارا کام ہم کرکے دکھائیں گے۔

وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ بھتے کا سارا کام آپ کا ہے۔ ہم اپنا کام کررہے ہیں، آپ اپنا کام کرو۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکار اور گینگسٹر وصی اللہ لاکھو کے درمیان مبینہ فون کال نیو کراچی میں تاجر پر حملے کے بعد ریکارڈ ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گینگ وار کمانڈر

پڑھیں:

قادر خان کی زندگی کا وہ دردناک پہلو جب وہ مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے

معروف آنجہانی بالی ووڈ اداکار، مکالمہ نگار اور مصنف کادر خان کی زندگی ایک متاثر کن جدوجہد کی داستان ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن گووندا اور دیگر اسٹارز کے ساتھ کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آنجہانی اداکار قادر خان کا بچپن غربت میں گزرا، جہاں انہیں نہ صرف مالی مسائل کا سامنا تھا بلکہ سوتیلے والد کے ساتھ تعلقات بھی ناخوشگوار رہے۔

ان حالات کے باعث قادر خان اور ان کے بہن بھائیوں کو کم عمری میں ہی بے گھر ہونا پڑا، یہاں تک کہ کچھ عرصے کے لیے اس خاندان کو ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنا پڑا۔

ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں قادر خان نے اپنے مشکل دنوں کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سوتیلے باپ کی مار بھی برداشت کی اور بےحد کم عمر میں انہیں پیسے کمانے کیلئے مسجد کے باہر بھیک بھی مانگنا پڑی۔

تاہم انہی تلخ تجربات نے قادر خان کی شخصیت کو نکھارا اور ان کے فن میں گہرائی پیدا کی۔ وہ غربت کی زندگی سے نکل کر نہ صرف ایک کامیاب اداکار بنے بلکہ ایک مقبول اسکرین رائٹر بن کر اُبھرے۔

قادر خان  نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1973 میں کیا تھا جس کے بعد وہ کئی پراجیکٹس سے جڑے رہے۔ قادر خان کی فلم ’خوددار‘ جس کو انہوں نے خود لکھا اور اس کی ہدایتکاری بھی کی، تین بھائیوں کی کہانی بیان کرتی ہے جو زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔

اسی طرح فلم ’سپنوں کا مندر‘ میں انہوں نے ’مولا بابا‘ نامی ایک نابینا فقیر کا کردار ادا کیا، جو کہانی کا مرکزی جزو ہے یہ کردار ان کے بچپن کے دنوں سے ہی متاثر ہے۔

قادر خان نے اپنی زندگی میں 400 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی آخری فلم 2019 میں ریلیز ہوئی جس کے بعد وہ کینیڈا میں انتقال کر گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • قادر خان کی زندگی کا وہ دردناک پہلو جب وہ مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے
  • سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھمکیاں، سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے
  • دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • مظلوم مسلمانوں کے دفاع کی اجتماعی ذمہ داری