کائنات کے راز آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آرہے ہیں اور وہاں وجود عجیب و غریب سیاروں اور ستاروں سے متعلق سائنسدان کچھ نہ کچھ نئی معلومات پیش کر رہے ہیں۔

جیسا کہ حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کائنات کے ایک دور دراز حصے میں ایک ایسا مردہ ستارہ پایا گیا ہے جس کی سطح پر کانٹے نما اجسام ابھرے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ستارہ زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔یہ مردہ ستارہ حیرت انگیز طور پر گرم گندھک کے لمبے اجسام میں لپٹا ہوا ہے۔ فلکیات کا مطالعہ کرنے والوں نے تقریباً 900 سال قبل اس ستارے کے سُپرنووا میں تبدیل ہونے کی اطلاع دی۔

مطالعے میں کہا گیا کہ یہ بات کسی کو نہیں معلوم نہیں کہ سُپرنووا دھماکے نے اس مردہ ستارے کے گرد یہ اجسام کیسے بنائے۔ہارورڈ اینڈ سمتھسونین سینٹر فار ایسٹرو فزکس کے ماہر فلکیات ٹم کننگھم نے ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز میں اپنی نئی دریافت سے متعلق بتایا یہ سُپرنووا کی انتہائی عجیب باقیات کا مشاہدہ پہیلی کا ایک ٹکڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی اور جاپانی ماہرین فلکیات کی جانب سے پہلی بار اس سپرنووا کو 1181 میں آسمان میں ایک نئے ستارے کے طور پر مشاہدہ کیا گیا تھا۔ لیکن جدید فلکیاتی ماہرین کو سال 2013 تک مذکورہ ستارے کی باقیات نہیں ملیں، جسے اب Pa 30 نیبولا کہا جاتا ہے۔انوکھا سیارہ، جہاں ایک سال صرف 30 گھنٹے کا ہوتا ہے

جب انہوں نے اس مردہ ستارے کی باقیات کو تلاش کیا تو یہ انہیں عجیب حالت میں ملا جو کہ سُپرنووا کی ایک قسم میں دکھائی دیا جسے ٹائپ 1 اے کہا جاتا ہے۔اس قسم کے سپرنووا میں ایک سفید بونا ستارہ شامل ہوتا ہے جو دھماکے کے عمل میں خود کو تباہ کر دیتا ہے۔ لیکن اس پی اے 30 کے معاملے میں ستارے کا کچھ حصہ محفوظ رہا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: س پرنووا

پڑھیں:

بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنےکا دعوٰی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے میں مبینہ طورپر ہلاک بھارتی نیول آفیسر  سے  منسوب تصاویر، وڈیوزجعلی نکلیں ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے زندہ بھارتی جوڑےکی پرانی تصاویرمبینہ طور پرہلاک افراد کےساتھ منسوب کی گئیں۔اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ہم زندہ ہیں،معلوم نہیں ہماری تصاویرکوبھارتی میڈیا پرکیوں چلایا جارہاہے۔بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویرکو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کےطورپر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

 ” آبی جنگ “ بھی چھڑ گئی۔۔۔مودی سرکار کا ”ایک اور وار“۔۔۔پاکستان ”جواب اور دفاع کیلئے تیار “لائف لائن کی حفاظت کی جائے گی، بھارت کا پانی بھی رک سکتا ہے ۔۔ بھارتی فوج پر بھی سوالات اٹھنے لگے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیرو: رئیس خاتون کی پانچ ہزار برس قدیم باقیات کی دریافت
  • پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے گئے جوڑے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا
  • بھارتی ڈراما پھر فلاپ، پہلگام واقعے میں مردہ قرار دیا گیا جوڑا سامنے آگیا
  • مسلمانی کا ناپ تول
  • پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان
  • ''اسرائیل مردہ باد'' ملین مارچ
  • ارتھ ڈے اور پاکستان
  • ذیا بیطس کی نئی قسم دریافت؛ٹائپ 5 ذیابیطس قرار دیا
  • سائنس دانوں نے ذیا بیطس کی نئی قسم دریافت کرلی