غزہ میں امریکی اسرائیلی عزائم کو ناکامی ہوئی اور حماس نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے لازوال قربانیاں دے کر امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرف سے ناجائز اسرائیل کی سرپرستی کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا، اسلامی ممالک جو بزدلی اور کمزوری اور امریکی دباو کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اقدام کرنے جارہے تھے، اسے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں یومِ آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی دو قومی نظریہ اور قرآن و سنت کے نظام کے قیام کے لیے حاصل کی گئی، قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان دنیا کی سب سے بڑی مملکت بنی۔ اسلامی نظریہ، آئین و عدلیہ، جمہوریت و غیرجانبدارانہ انتخاب، وسائل کی منصفانہ تقسیم سے گریز کی وجہ سے چاپلوسی، میرٹ کی پامالی، جمہوری اقدار کی جڑ نہ لگنے اور وفاق کو مضبوط کرنے کے ناجائز ہتھکنڈوں نے صوبوں کو حقوق سے محروم کیا، جس کی وجہ سے تعصبات، زہریلی قوم پرستی، کرپشن، عیاشی اور نااہلی ملک و مِلت کا مقدر بنادی گئی؛ ریاستی، سفارتی اور انتظامی معاملات میں ملک بے سمت ہوگیا۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور ایٹمی صلاحیت کی وجہ سے دشمن قوتیں ملک کو غیرمستحکم کرنے کے لیے دہشت گردی، فسادِ زندگی بڑھا رہے ہیں، جبکہ اندرونی سیاسی انتشار، پاور کاریڈورز میں جنگ و جدل کی وجہ سے پاکستان مستحکم، دوٹوک اور پائیدار پالیسی بنانے سے قاصر ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن ناگزیر تھا، فلسطینیوں نے لازوال قربانیاں دے کر امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرف سے ناجائز اسرائیل کی سرپرستی کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا۔ اسلامی ممالک جو بزدلی اور کمزوری اور امریکی دباو کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اقدام کرنے جا رہے تھے، اسے روک دیا۔ غزہ میں امریکی اسرائیلی عزائم کو ناکامی ہوئی اور حماس نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے۔ پوری دنیا میں اہلِ غزہ فلسطین کے انسانوں پر ظلم و جبر کے خلاف بیداری کی ایک نئی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ معاہدہ ابراہم ناکام ہوگیا، اب دوبارہ مزید مسلم ممالک کو شامل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ امریکہ اور صیہونی ناجائز رجیم اب جو بھی حربہ استعمال کریں لیکن طاقت، انسانوں کے قتلِ عام اور نسل کشی کا ڈاکٹرائین ناکام ہوگا۔ 25 کروڑ پاکستانی یوم القدس کے موقع پر سڑکوں، چوراہوں پر نکلیں گے اور فلسطینیوں سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی وجہ سے
پڑھیں:
دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا اسرائیلی جارحیت پرہنگامی اجلاس آج ہوگا
قطرکےدارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس آج ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے،عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق عرب اسلامی ممالک کا اجلاس اسرائیل کےفضائی حملوں اورفلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے،جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت و حکومت اوراعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے،اجلاس کی تیاری کیلئےوزرائےخارجہ کی نشست ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنےکی ۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ پاکستان برادرملک قطر کےساتھ اپنےتعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،قطر اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں،قطر سے یکجہتی اورحمایت کے اظہار کیلئے وزیراعظم نےگیارہ ستمبر کو دوحا کا دورہ کیا تھا،اور قطری قیادت سے ملاقات میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔
Post Views: 7