جتنی عمر لکھی ہے... سلمان خان کا لارنس بشنوئی کی قتل کی دھمکیوں پر ردعِمل
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے لارنس بشنوئی کی جانب سے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اپنا ردعمل دے دیا۔
انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں پر بات کرتے ہوئے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کی زندگی خدا کے ہاتھ میں ہے۔
عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر کے پروموشنل پروگرام کے دوران بھائی جان سے دھمکیوں کے بارے میں ردعمل پوچھا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ، سب اُن پر ہے، جیتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے، بس یہ ہے‘۔
59 سالہ اداکار نے دھمکیوں اور ممبئی کے اپنے اپارٹمنٹ کے قریب شوٹنگ کے بعد انہیں فراہم کیے گئے سخت حفاظتی اقدامات سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بعض اوقات، بہت سارے لوگوں کے ساتھ گھومنا پھرنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں، بائیک پر سوار دو افراد نے باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر، جو سلمان خان کی رہائش گاہ ہے متعدد گولیاں چلائیں۔ بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس حملے کا مقصد اداکار کو ڈرانا تھا اور یہ حملہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔
لارنس بشنوئی جو گجرات کی جیل میں قید ہے، سلمان خان سے 1998 کے کالے ہرن کے قتل کیس پر برہم ہے، جس میں وہ ملزم تھے۔ بشنوئی برادری کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے اور اس کا شکار کرنے کی وجہ سے اداکار کو کئی سالوں سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لارنس بشنوئی
پڑھیں:
کراچی میں ای چالان سسٹم پر نبیل ظفر کا تبصرہ: “چالان نہیں، عوام کو انعام ملنا چاہیے”
معروف اداکار نبیل ظفر نے کراچی میں ای چالان سسٹم پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، کیونکہ عوام کا یہی مطالبہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گڑھوں سے بھری شاہراہوں، بدترین ٹریفک اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باوجود اگر کوئی شخص اپنی گاڑی صحیح سلامت منزل تک پہنچا لیتا ہے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان کے مطابق ایسی صورتحال میں ڈرائیورز کو سزا نہیں بلکہ شاباش ملنی چاہیے۔ اداکار نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ روزانہ آزمائش سے گزرتے ہیں مگر پھر بھی صبر اور حوصلے کے ساتھ گاڑی چلاتے ہیں، جو کہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی متعدد شاہراہوں پر ای چالان سسٹم نافذ کیا ہے جس کے بعد ہزاروں شہریوں کو چالان موصول ہو رہے ہیں۔ عوامی شکایات کے مطابق پہلے سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے، پھر جرمانے کیے جائیں اس نظام کی اسی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔