کار چوری کرکے فرار ہوتے ملزمان کی پولیس پرفائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور میں کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نیو ٹاؤن سے کار چوری کر کے فرار ہوتے 3 ملزمان نے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ ملزمان کرولا کار چوری کر کے فرار ہو رہے تھے۔
رتہ امرال پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ رتہ امرال پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر قبرستان میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ کے دوران زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا جو اسی دوران دم توڑ گیا۔
مزید پڑھیں: کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، ملزم موٹرسائیکل چھین کر فرار
واقعے کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے۔ کار چوری کی اطلاع پر موثر رسپانس اور ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ کار برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور رتہ امرال پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کار چوری کر فائرنگ کے رتہ امرال کے فرار
پڑھیں:
بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوبہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔