لاہور: وزیراعلیٰ پنجابمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ  تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیڑ کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تھیڑفن وثقافت کا آئینہ دار ہے. تھیڑ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تھیڑ کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کررہی ہے.

فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے آرٹسٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے.تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان یو ای ٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران کوایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وائس چانسلر سمیت تمام فیکلٹی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اپنے خطاب میں چیئرمین پی ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو چاہیئے کہ وہ تحقیق، جدت اور عالمی رینکنگ کے معیار پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ عالمی اداروں کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری خوش آئند ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی مزید ترقی کرے گی اور نمایاں مقام حاصل کرے گی۔

وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی تحقیق، تدریس، اور انوویشن کے میدان میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے اور یہ کامیابیاں پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی سطح پر شناخت کو مستحکم بنانے کے لیے ہم مستقبل میں بھی ریسرچ، انڈسٹری لنکیج، اور تعلیمی معیار پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز