سندھ بلڈنگ، غیر قانونی دھندے، ناجائز تعمیرات، ڈی جی خاموش
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
کھوڑو سسٹم میں بھی بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کا قبضہ برقرار ، غلط تعمیرات کو تحفظ حاصل
ناظم آباد نمبر 2پلاٹ C9/5اور D3/11کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع
جرأت ٹیم کی موقف لینے کی کوشش،اسحق کھوڑو نے ناجائز تعمیرات پر خاموشی اختیار کر لی
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں قائم کھوڑو سسٹم کے تحت کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات سلب کرنے کا تسلسل برقرار ہے۔ ملنے والی معلومات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہونے والی تبدیلیوں اور تبادلوں کے باوجود بھی بدعنوان افسران اپنی سیٹوں پر قابض اور ملکی محصولات کو نقصان پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔ایسے ہی ایک بدعنوان بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کے متعلق اطلاعات موصول ہورہی ہیں جو وسطی کے علاقے ناظم آباد پر عرصہ پانچ سالوں سے قابض ہے اور خطیر رقوم بٹورنے کے بعد ناظم آباد میں کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں اور رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر C9/5اور D3/11کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع کروادی گئی ہیں۔ رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کیلئے بلڈنگ قوانین اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے خلاف عمارتوں کی تعمیر سے کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہونے کے شواہد زمین پر موجود ہیں ۔ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے بلڈنگ افسران کی من مانیوں پر سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور یہ عوامی مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ اسحاق کھوڑو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا پر مقدمہ درج کرانے کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بناکر سرپرستی میں ملوث بلڈنگ افسران کے احتساب کیلئے سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائیںمگر برعکس اس کے غیر قانونی تعمیرات کی بارہا نشاندہی کرنے کے باوجود ڈی جی اسحاق کھوڑو نے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جو ڈی جی کی غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے۔ واضح رہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر قابض بدعنوان افسران کی بے حسی نے شہریوں کو خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث افراد اور عوام دشمن غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے جاری تعمیرات سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اس ضمن میں جرأت ٹیم نے اسحق کھوڑو کا موقف شامل کرنے کے لیے مختلف رابطوں کی کوشش کی مگر اُنہوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات
پڑھیں:
تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت
ویب ڈیسک: کراچی میں تاجروں کے بعد جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے جس میں پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والے شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی آئی اے کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ کے شکیل بادشاہ گروپ سے نکلا۔ ایس ایس پی سی آئی اے امجد شیخ کے مطابق کارروائی نارتھ کراچی صنعتی علاقے میں کی گئی۔ ملزمان پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے والوں کی ریکی کرتے تھے اور ایجنٹ بن کر پراپرٹی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
غیر ملکی نمبروں سے مالکان کو بھتے کے فون اور دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ شہریوں سے اب تک لاکھوں روپے بھتہ طلب کرچکا ہے۔ ملزمان کو ریکی کرنے پر نوے ہزار سے دو لاکھ روپے تک کی رقم دی جاتی تھی، جو آن لائن جاز کیش اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جاتی تھی۔
ملزمان کار لفٹنگ، پولیس پر فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرائم میں بھی ملوث پائے گئے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
دوسری جانب رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرکے وصی اللہ لاکھو گروپ کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے پچاس سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ وہ قتل اور اقدامِ قتل کی گیارہ سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔