لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے پنجاب میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی۔ طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ جنسی جرائم کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر سٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم  نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا اور ٹریفک چالان اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  نے لیگل ریفامز کے لئے پلان طلب لیا ہے۔ کابینہ نے نئے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔ لاء آفیسرز کی 100 فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے۔ بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ زیادتی کے واقعات کا سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے۔ پنک سالٹ پاکستان کا ہے صرف پیکجنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھارہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔  25لاکھ 64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان2025ء کے چیک مل چکے ہیں۔ خوشی ہوئی کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا۔ جلد 1.

5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے،جواب دیں گے۔ عید الفطر پر اشیائے خوردونوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی کڑی ہدایت کی اور کہا کہ پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، لائنز نہیں لگی اور دھکم پیل نہیں ہوئی۔ اجلاس میں طلبہ کے لئے گریڈ نگ سسٹم کے لئے ورلڈ بنک سے معاہدہ سائن کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھا دیئے۔ ناجائزہ اسلحہ کے تدارک کے لئے پنجاب آرمز آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا مزید سخت کر دی گئی۔ پیدائش اور ڈیٹھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فیس ایک سال کے لئے معاف کر دی گئی۔ نادار اور مستحق افراد کو مفت قانونی امداد یقینی بنانے کے لئے پنجاب لیگل ایڈ رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ  نے پنجاب میں چاول کی دو فصلیں کاشت کرنے کی پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ کابینہ نے 664 بصارت سے محروم افراد (VIPs) کو ڈیلی ویجز پر ایڈجسٹ کرنے اور بصارت سے محروم افراد (VIPs) کی مزید سماجی شمولیت کے لئے تجاویز کی ۔ پنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 3904 آسامیوں کے قیام کی شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال، رحیم یار خان کے نئے کارڈیک سینٹر کے لئے ایڈہاک/کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی (PLIC) میں کلیدی عہدوں پر بھرتی کے لئے سلیکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ خزانہ کے سپیشلائزڈ یونٹ میں خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ایجوکیشن، چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے لئے 32 نئی آسامیوں کے قیام  فسادات سے نمٹنے کے لئے 2ہزار نفری پر مشتمل رائٹ مینجمنٹ پولیس، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام اورپنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے وسائل کی فراہمی  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹرانسفر پالیسی 2024، محکمہ داخلہ کی طرف سے انعامی رقم کے تعین  سالٹ رینج پنجاب میں سمال انڈسٹری سٹیٹ/منرل پراسیسنگ یونٹ کے قیام  چنیوٹ میں آئرن اوور ریزرو کی کان کنی اور پراسیسنگ کے لیے سٹریٹجک اراضی کے حصول ۔ دہلی گیٹ سے اکبری گیٹ تک مصالحہ مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے میں کی تزئین و آرائش کے منصوبے کو ADP 2024-25 میں شامل کرنے  کسانوں کی حوصلہ افزائی اور کپاس کی ابتدائی کاشت کے فروغ کے لئے کاٹن ریوایول پلان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے اسٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع، فیملی ویلفیئر سینٹرز اور کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز کے اے ڈی پی ملازمین کا کنٹریکٹ کے تسلسل اور پنجاب تھیلیسیمیا اور دیگر جینیاتی امراض کی روک تھام و تحقیقاتی ادارے میں ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ مختلف محکموں کو ٹیسٹنگ سروسزکے لئے پبلک سیکٹر ٹیسٹنگ تنظیموں کی انرولمنٹ  والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے دائرہ کار کو پنجاب بھر تک وسعت دینے، فیصل آباد شہر کے مشرقی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (33 MGD) کے پہلے مرحلے کی تعمیر   جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی  سے جنوبی پنجاب میں چائلڈ ہیلتھ کیئر کے فروغ اور چلڈرن ہسپتال ملتان میں پیڈیاٹرک اسپیشلٹیز کے لیے گرانٹ لینے کی اجازت اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن  کے تعاون سے شمالی پنجاب میں زمین کی ڈیگریڈیشن کے خلاف پائیدار چراگاہ و لائیو اسٹاک مینجمنٹ منصوبے کی منظوری دی گئی۔ گورنمنٹ آف چنگدو (چین) کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور پنجاب میں آئی سی ٹی ہب منصوبے کے فروغ ملٹی فیول بائیو ریفائنری کے لیے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، پنجاب پروبیشن اور پیرول سروس کے ملازمین کے لئے خصوصی تنخواہ الاؤنس پنجاب پولیس رولز 1934ء  میں ایف آئی آر، روزنامچہ اور کیس ڈائری کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق ترامیم، وی وی آئی پی/وی آئی پی ڈیوٹی کے لئے جیمر گاڑیوں کی ریپلیسمنٹ اور چھوٹے چوپایوں کی نسل کی بہتری کے لئے مینڈھوں اور بکروں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔  نگران رمضان پیکیج 2025ء کے تحت نادار خاندانوں میں فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار میں تبدیلی کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ سکیم کے تحت جوائنٹ وینچر مینجمنٹ ایگریمنٹ، بنک آف پنجاب کے صدر کی دوبارہ تقرری، اینٹی کرپشن عدالتوں کے لئے سینئر/سپیشل جج نامزدگی،  پنجاب سروس ٹریبونل لاہور میں ممبر کی تقرری کے لئے نامزدگی اور انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب، ملتان کے ریکٹر کی تقرری پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018ء  کے تحت کمیشن کے قیام اور پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی (PRSA) ایکٹ 2023ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔  پرائیویٹ اداروں کو مالی امداد کی پالیسی کا اثر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیونٹی ایمپاورمنٹ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک کے ذریعے صحت کی سہولیات تک رسائی’’کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2024-25 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ چولستان کینال اینڈ سسٹم کا نام تبدیل کر کے‘‘محفوظ شہید کینال اینڈ سسٹم’’رکھنے  مری اور کہوٹہ کے پہاڑی علاقوں میں آفات سے نمٹنے کے منصوبے کے تحت ای-بائیکس کی جگہ پٹرول سے چلنے والی بائیکس کی خریداری پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن (OPC) کے افسران کے لئے سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لئے ضمنی گرانٹ اور گورنمنٹ افسران کی رہائش گاہوں (GORs) اور سرکاری کالونیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سکیورٹی نظام کی تنصیب کی منظوری دی گئی۔  سمارٹ سیف سٹیز پراجیکٹ’’کے پہلے مرحلے کے تحت پولیس سپرنٹنڈنٹس کے لئے 16 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ عارضی ماڈل ہتھ ریڑھی بازاروں کے قیام کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ لاہور میں 12 تا 14 اپریل 2025 کو ہونے والی‘‘کونسل آف پرمیننٹ ریپریزنٹیٹوز (CPR)’’کے اجلاس اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے ای سی او ایمبیسڈرز/مستقل نمائندوں اور سیکرٹری جنرل ای سی او کے امور مہمانداری کی منظوری دی گئی۔  مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز پروگرام’’کے تحت آؤٹ سورسڈ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔  پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (PHOTA) کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں  مریم نواز شریف نے تھیٹر کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے۔  تھیٹر معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔ باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے میں معیاری تھیٹر کو باوقار مقام حاصل ہوتا ہے۔ مریم نوازشریف نے کلمت میں مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنانے کے دردناک واقعہ کی مذمت کی ہے۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سہیل آفریدی کابینہ میں شامل 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض

پشاور:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ میں شامل 10 وزرا، مشیروں اور معاون خصوصی کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے.

وزیراعلیٰ کی منظوری سے محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے معاون خصوصی شفیع اللہ جان کو محکمہ اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا، پشاور سے تعلق رکھنے والے مینا خان آفریدی کو بلدیات کا محکمہ دیا گیا ہے جن کے پاس علی امین گنڈاپور کابینہ میں اعلیٰ تعلیم کا قلمدان تھا جب کہ ارشد ایوب خان کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا محکمہ دیا گیا ہے اس سے قبل وہ بلدیات کے وزیر تھے۔

فضل شکور خان کو پبلک ہیلتھ اینڈ انجنیئرنگ کا محکمہ دیا گیا قبل ازیں ان کے پاس محنت کا محکمہ تھا، ڈاکٹر امجد علی کو ہاؤسنگ کا قلمدان مل گیا، ان کے پاس محمود خان اور علی امین گنڈاپور کے ادوار میں بھی ہاؤسنگ کا ہی محکمہ تھا۔

آفتاب عالم آفریدی ایک بار پھر قانون و انسانی حقوق کا قلمدان سنبھالیں گے، سید فخر جہان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر ہونگے گزشتہ دور میں وہ کھیل و امور نوجوانان کے وزیر تھے، ریاض خان آبپاشی کا محکمہ سنبھالیں گے جبکہ محمود خان دور میں وہ سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر تھے۔

خلیق الرحمٰن کو صحت کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ان کے پاس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا محکمہ تھا، سابق سپیکر اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان ریلیف بحالی وآباد کاری کے وزیر ہونگے جبکہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے انھیں وزارت سے فارغ کیے جانے تک وہ آبپاشی کا محکمہ سنبھالے ہوئے تھے۔

سابق سینئر وزیر شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی کو محنت کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ علی امین حکومت میں وزارت سے فارغ ہونے تک وہ ابتدائی وثانوی تعلیم کا محکمہ سنبھالے ہوئے تھے۔

مشیروں میں مزمل اسلم کو ایک مرتبہ پھر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ تاج محمد ترند کے پاس کھیل وامور نوجوانان کا محکمہ ہوگا جو محمود خان دور میں جیل خانہ جات کے لیے معاون خصوصی تھے۔

کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے شفیع اللہ جان جو کابینہ میں نئے چہرے کے طور پر شامل کیے گئے ہیں وہ بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و تعلقات عامہ کے محکمہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • کے پی کابینہ ، 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
  • سہیل آفریدی کابینہ میں شامل 10 وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • سہیل آفریدی کابینہ میں شامل 10 وزرا، مشیروں،معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
  • سندھ ،نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار،مفت فراہم کی جائیگی،طحہ فاروقی
  • سندھ میں پہلی بار نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز