سٹی42:قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا، نیو یارک کی ریاستی اسمبلی  کی جانب سے گذشتہ دنوں   یوم پاکستان  اور پاکستان بزنس ڈے  کے حوالے  سے دو قرار دادیں منظور کی گئی۔

آج   امریکی  ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان نے  ۲۳ مارچ کو یومِ پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور  کی۔
قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹیکساس  کی پاکستانی کمیونٹی  نے اپنے پیشہ ورانہ کام، ثقافتی پس منظر اور امن و خوشحالی کی اقدار کے ذریعے ریاست  کی کامیابی کو تقویت دی ہے۔

کینال پارک:کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے بھی  سفیر پاکستان کی موجودگی میں  یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں منظور کی گئی تھیں۔

امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان  کی قرارداد منظور کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ   امریکہ کی  مختلف  ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد وں  کا منظور کیا جانا   ریاستی سطح پر پاک امریکہ تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا پیش رفت  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قراردادوں کی منظوری کا سلسلہ دیگر ریاستوں خصوصاً ایسی ریاستوں جہاں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں موجود ہے تک بڑھایا جائے گا۔

 گھر میں جنات کا سایہ ہے،فروخت نہیں ہو رہا: اداکارہ میرب علی 

قونصل جنرل آفتاب چوہدری  نے ایوان کے سپیکر مسٹر ڈسٹن بروز سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور قرارداد کی منظوری میں ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔ قونصل جنرل نے سپیکر کو ٹیکساس کے ریاستی نمائندوں اور تاجروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
بعد ازاں، انہوں نے ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے ٹیکساس کیپیٹل میں مقننہ کے دونوں ایوانوں کے اراکین اور مقامی معززین کے اعزاز میں دی گئی افطار میں بھی شرکت کی۔

تین بار خان کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی: شیرافضل مروت نے بڑے راز فاش کردیے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ریاست ٹیکساس یوم پاکستان پاکستان کے کی قرارداد کے حوالے منظور کی کی ریاست

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں مباحثہ ، پاکستان کی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق قرارداد منظور

 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)کثیرالجہتی تنازعات کے حل سے متعلق نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا ہے جس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کی۔اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔

’’ جنگ ‘‘ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا کہ قرار داد کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے، عالمی تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔غزہ اور یوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوس ناک ہیں۔

مراد سعید کو 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی

انتونیو گوتریس نے تنازعات کے حل کے لیے مکالمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے متاثرین بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر زیادہ تر تنازعات پیچیدہ نوعیت کے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور،سخت سزا کا مطالبہ
  • برطانوی رکنِ پارلیمان کا اپنے ملک سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
  • اقوام متحدہ: تنازعات کے پرامن حل سے متعلق پاکستانی قرارداد منظور
  • سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلیے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی " تنازعات کے پُرامن حل " سے متعلق قرارداد منظور
  • سلامتی کونسل میں مباحثہ ، پاکستان کی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق قرارداد منظور
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی قرارداد سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور
  • سلامتی کونسل :تنازعات کے پرامن حل سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • بلوچستان میں بس سے اتار کر 9 بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور