مظاہرے میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی قربانیوں سے واقف ہیں۔ انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، مجلس علماء اہلبیت اور معرفت فاؤنڈیشن کی جانب سے مشترکہ ریلی و احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مظلوم فسلطینی عوام پر جاری ظلم و ستم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی، شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا غلام مصطفٰی عابدی، معرفت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری مولانا سعید احمد سعیدی، مجلس مکتب علماء اہلبیت کے ضلعی صدر مولانا علی نواز، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ، سید زاہد شاہ حسینی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

مظاہرہ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر کبیر آیت العظمیٰ امام خمینی رح نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے نام سے موسوم کیا۔ اس دن کو فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے حقوق کی یاد دہانی کے لئے منایا جاتا ہے۔ تاکہ دنیا کو یہ یاد دلایا جا سکے کہ القدس نہ صرف مسلمانوں کے لئے، بلکہ تمام انسانیت کے لئے ایک مقدس مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ القدس وہ سرزمین ہے جہاں انبیاء علیہ السلام نے انسانیت کو امن، انصاف اور محبت کا درس دیا۔ یوم القدس صرف ایک دن نہیں، بلکہ یہ ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت کا اعلان ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کریں اور ان کے حقوق کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے درد، دکھ اور قربانیاں صرف ان کی نہیں ہیں، بلکہ یہ ہم سب کے دلوں کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ ہم ان معصوم بچوں کی آہیں سن رہے ہیں۔ ان ماؤں کے آنسو دیکھ رہے ہیں اور ان جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کر رہے ہیں جو اپنے وطن کی آزادی کے لئے صف اول میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم القدس کی آزادی کے لئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ اس مقدس سرزمین پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے تمام عالم اسلام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کریں اور القدس کی آزادی کے لئے ایک صف میں کھڑے ہوں۔ القدس کا دفاع ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہم سب کو یہ یاد رکھنی چاہئے کہ جب تک القدس آزاد نہیں ہوگا، ہماری روحیں بے چین رہیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام یوم القدس کے لئے

پڑھیں:

بھارت کو واضح پیغام ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، سید علی رضوی

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورا ریجن میں جنگ چھڑ جائے اور نیا یوکرائن کھولیں۔ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات اور اقدام میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ ایک بیان میں آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں اشتعال انگیزی پیدا کر رہی ہے۔ ہم بھارت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ان اشتعال انگیز حرکات کا سفارتی سطح پر سخت نوٹس لے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اس بارے میں مؤثر طریقے سے آگاہ کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے عالمی سامراج اور استعمار کا لانچنگ پیڈ رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورا ریجن میں جنگ چھڑ جائے اور نیا یوکرائن کھولیں۔ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات اور اقدام میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ نیتن یاہو توسیع کے خواب میں اسرائیل کو عالمی برادری کی نگاہ میں خونین اور پست ثابت کرنے کے علاوہ مسلسل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے اور مودی موجودہ بھارت کے کئی حصے کرکے دم لے گا۔ پاکستان کی موجودہ اندرونی صورتحال اور کیفیت کو درست کر کے قومی یکجہتی کی فضاء بنانے کی ضرورت ہے۔ عوامی پشت پناہی، اتحاد اور ثابت قدمی ہی دشمن کو شکست دے سکتی ہے۔ ہم خطے میں نئی جنگ دیکھ رہے ہیں جس کے آثار گلگت بلتستان پر چڑھائی کرنے کے متعلق رواں سال مودی کے بیانات اور انڈین آرمی چیف کے بیانات سے مل رہے تھے۔ لہذا یہ وقت ہم آہنگی اور باہمی اختلاف کو ختم کرنے کا ہے۔ اپنی توانائی اپنے عوام پر صرف کرنے کی بجائے دشمن کے خلاف استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی واضح کرتے ہیں کہ عوامی طاقت کو تسلیم کریں اور خطے کے استحکام و حفاظت کے لیے کمربستہ ہو جائیں۔ شاید ہمارے نااہل حکمران امریکہ پر تکیہ کرکے بیٹھے ہوں۔ ان پر اعتماد کیا تو ہمارے ساتھ وہی ہونا ہے جو اکہتر میں ہوا تھا۔ امریکی بیڑے کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے قدموں پر کھڑے ہو جائیں اور عوامی پشت پناہی سے قیام کریں۔ ہم کچھ بھی کریں عالمی برادری کے لیے اور امریکہ کے لیے انڈیا بہت بڑی مارکیٹ ہے اور ان کے درمیان تزویراتی معاہدے اور تعلقات گہرے ہیں۔ اسی طرح عرب ممالک کے تعلقات بھی ہم سے زیادہ انڈیا کے ساتھ ہیں۔ لہذا کسی غلط فہمی میں مبتلا ہوئے بغیر توکل رکھیں اور مستعد و تیار رہیں۔ عالمی طاقتیں پاکستان کے موجودہ نقشے میں تبدیلی اور سی پیک کے خاتمے کا خواہاں ہیں۔ یہ ہمارا ہنر ہے کہ کس طرح ان سازشوں کا مقابلہ کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ، بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
  • اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر مظاہرہ، اندر داخل ہونے کی کوشش: پہلگام واقعہ ’’را‘‘ نے کرایا، مشعال ملک
  • کوئٹہ، مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • بھارت کو واضح پیغام ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، سید علی رضوی
  • بھارت کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے
  • بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین
  • بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
  • پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی