پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز)پشاور سے نکلنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث 300 مسافر پشاور سے کوئٹہ پہنچے جبکہ ڈی ایس ریلوے اور دیگر حکام نے مسافروں کا استقبال کیا۔گزشتہ روز پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی ہے، ٹرین کی بروقت آمد سے مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کا سفر معمول کے مطابق جاری رہا اور دوران سفر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، مسافروں نے سہولیات پر ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نے بہتر سفری انتظامات کو سراہا، جبکہ بعض نے صفائی اور دیگر سہولیات کی کمی کی شکایت کی۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے سہولیات میں مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں
قبل ازیں بلوچستان سے 17 روز سے معطل ٹرین کا رابطہ بالآخر بحال ہوگیا، جعفر ایکسپریس کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی۔ رکن صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ٹرین کو رخصت کیا۔کوئٹہ سے پشاور کینٹ کے لیے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد روانہ کی گئی، 10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں سوار 400 مسافر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی پشاور سے
پڑھیں:
کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق ویڈیوز سامنے آگئی
کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی 5سالہ بچی سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔
ذرائع خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سویرا سے متعلق منظر عام پر آنے والی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کے ساتھ اس کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے۔
تفتیش کاروں نے سویرا کے چھوٹے بھائی کا بیان لیا ہے جس کے مطابق وہ اور سویرا چیز لینے گئے تھے جس کے بعد واپس گھر آگئے تھے۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ چھوٹے بھائی کے بیان کے مطابق سویرا گھر آنے کے بعد دوبارا گھر سے نکلی اور لاپتا ہوگئی۔
تفتیش کاروں نے سویرا کی رہائشی گاہ اور اطراف میں متعدد گلیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا تاہم اطراف کی گلیوں سے سویرا کی کوئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے سویرا کے رشتے دار کی ڈی این اے رپورٹ حاصلِ کرنے کے لیے سیمپل لیب بھیجا ہے۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم مختلف پہلووٴں پر کام کر رہی ہے اور اب تک پولیس نے 12 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس نے سویرا کے بھائی کا بھی بیان لیا ہے اور ورثاء سے بھی ملاقات کی ہے۔