میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، وزارت خارجہ کا کرائسس منیجمنٹ سیل فعال
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، وزارت خارجہ کا کرائسس منیجمنٹ سیل فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزارت خارجہ نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے پیش نظر پاکستانیوں کی مدد کے لیے کرائسس منیجمنٹ سیل فعال کردیا اور رابطے کے ذرائع سے بھی آگاہ کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں قیامت خیز زلزلہ پر کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کر دیا گیا ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اس بے مثال قدرتی آفت میں میانمار اور تھائی لینڈ کے برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں بدقسمت زلزلے کے تناظر میں ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے پاکستانی شہریوں کو ہنگامی صورت حال میں مدد فراہم کرنے کے لیے موجود رہیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے
کرائسز مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ اسلام آباد، 051-9207887
خیال رہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں بدترین زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں، شہروں کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔زلزلے سے تباہ ہونے والی متعدد عمارتوں کے ملبے میں سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور میانمار کی فوجی حکومت نے مذکورہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور بین الاقوامی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میانمار اور تھائی لینڈ میں سیل فعال
پڑھیں:
وزارت خارجہ کی غیرملکی سفیروں کو پہلگام واقعے پر بریفنگ، بھارتی الزامات مسترد
اسلام آباد:وزارت خارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو پہلگام واقعے پر بریفنگ دی گئی اور بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں قائم مختلف سفارتی مشنز کے سربراہان اور سفارت کاروں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کو اہم نکات سے آگاہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔
سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے ہتھیار بنانا خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔