وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے باعث پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ ہوگئے ہیں، پاکستانی سفارتخانے ینگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کر دیے۔

میانمار میں زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732

میانمار میں 7.

7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں محسوس کیے گئے، جس سے فلک بوس عمارت چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

ینگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے 959880922880 پر اور قونصلر محمد شعیب سے 959448999967 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے 959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بینکاک میں فرسٹ سیکریٹری فہد سے 66959681506 پر، قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے 66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کرائسز مینجمنٹ یونٹ وزارت خارجہ اسلام آباد سے 0519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں میانمار اور تھائی لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پر رابطہ کیا جاسکتا ہے تھائی لینڈ

پڑھیں:

اہل نیو یارک ظہران ممدانی کی جیت کیلئے پرامید

2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے بعد جب ظہران ممدانی نے عوام سے پوچھا تھا کہ وہ ڈیموکریٹک امیدواروں پر یقین کیوں نہیں رکھتے تو بیشتر شہریوں نے سیاسی نظام سے مایوسی کا اظہار کیا تھا، اب وہی شہری ظہران ممدانی کے لیے پرامید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیو یارک کی گلیوں میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی، شہری ظہران ممدانی کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔ نیو یارک میئر انتخابات سے قبل ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی نے عوامی رابطہ مہم کے ذریعے شہریوں کا ٹوٹا اعتماد بحال کیا۔ 2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے بعد جب ظہران ممدانی نے عوام سے پوچھا تھا کہ وہ ڈیموکریٹک امیدواروں پر یقین کیوں نہیں رکھتے تو بیشتر شہریوں نے سیاسی نظام سے مایوسی کا اظہار کیا تھا، اب وہی شہری ظہران ممدانی کے لیے پرامید ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کون سے مریض حج پر نہیں جاسکتے، سعودی وزارت نے وضاحت جاری کردی
  • اہل نیو یارک ظہران ممدانی کی جیت کیلئے پرامید
  • وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
  • پی ایس ایل ٹیم مالکان کا مطالبہ تسلیم، بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
  • غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 29افغانی اور 21 پاکستانی گرفتار
  • اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
  • روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
  • سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا