عید پرشراب کی سپلائی کا منصوبہ ناکام، 120بوتلیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)بھاٹی گیٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم عمیر سے لاکھوں روپے مالیت کی 120بوتلیں شراب اور کین برآمد کی گئیں۔
(جاری ہے)
ملزم عمیر شراب کی ترسیل کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ شراب کی غیر قانونی سپلائی چھپانے میں کامیاب ہو سکے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ایس پی سٹی نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شراب کی
پڑھیں:
افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام(30دہشتگردہلاک)
حسن خیل میں2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کی نقل و حرکت ، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد،آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ملک کو ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ کرتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا،صدر،وزیراعظم،وزیرداخلہ کا کامیاب کارروائی پر خراج تحسین
افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 30 دہشت گرد مارے گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو دہشگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے موثر جوابی کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام 30 دہشت گردوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی اس بروقت کارروائی نے ملک کو ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ کرتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کا دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔ اس حوالے سے افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے غیر ملکی پراکسیزکے استعمال سے روکے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔پاک فوج نے کہا کہ وہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو بھی سراہا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی 30دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہاکہ 30 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچاکر بہادر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔