پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغانستان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ موثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کردیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے، صوبوں میں کام جاری ہے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنظیم نو کے بعد اسے نیشنل ریزرو پولیس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی سی سی کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور ایشئین کرکٹ کونسل کے پریذیڈنٹ، پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں میچ ریفری پر اعتراض تھا ،میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کی ہے۔ ہم نے آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے میچ سے کرائسز چل رہا تھا،سیاست اور کر کٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،آئی سی سی سے کہا ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔
سازشی میچ ریفری کی معافی مانگنے کی ویڈیو
ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا، اسلئے بڑوں کو بلوایا
محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا،لہذا سابق چیئرمینوں کو بلایا وہ آئے ،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اس موقع پرکہا کہ ہمارا سلیکشن کا ایک بڑا سسٹم ہے،پی سی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے ۔
ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی
اینڈی بھارت کا فیوریٹ آدمی ہے: رمیز راجہ
رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا جذباتی فیصلہ نہیں کیا پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ گفتگو میں کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے،وہ نوے مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے،یہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔
Waseem Azmet