کے پی ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم سروسز کے اکاؤنٹ سےکروڑوں روپےکی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر 53.90 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پر جواب جمع کرائیں، بینک منیجر کی ملی بھگت سے سرکاری اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکالے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم سروسز کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم سروسز نے نجی بینک کے منیجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر 53.
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مئی 2023ء میں اکاؤنٹ میں 53 کروڑ روپے تھے، جولائی 2023ء میں صرف 80 لاکھ رہ گئے، 2 ماہ کے دوران سرکاری اکاؤنٹ سے مشکوک طریقے سے کروڑوں روپے نکالے گئے، سرکاری اکاؤنٹ میں جمع پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی بینک گارنٹی کی رقم نکالنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، نجی بینک کو سات اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے کروڑوں روپے سرکاری اکاؤنٹ اکاؤنٹ سے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، وکیل کو ملاقات کی اجازت مل گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست کے حوالے سے وکیل سلمان اکرم راجہ کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔
بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے باعث پابندی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔
دوران سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ جن اتھارٹیز نے آنا تھا وہ کہاں ہیں؟
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے 24 مارچ کے آرڈر کے باوجود ملاقات نہیں ہوئی، آج منگل ہے بانی سے ملاقات کا دن ہے، میں نے بانی سے مل کر اس کیس سے متعلق ہدایت لینی ہے، ملاقات کے کیس میں ابھی جو لارجر بینچ کا آرڈر آیا ہے وہ ابھی ہمیں ملا نہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ میں نے دستخط کر دیے ہیں، آرڈر آپ لے لیں۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے ہم بہت سے آرڈرز کی کاپیاں لے کر گئے ہیں لیکن عمل نہیں ہوا، آج دیکھتے ہیں اس آرڈر پر عمل ہوتا ہے یا نہیں۔