راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگرد حالیہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

بلوچستان کا عوام دوست بجٹ تیار کرنے پر مشاورت، اتحادی جماعتوں کی تجاویز شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ کی تیاری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔ تمام اتحادیوں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح، پسماندہ علاقوں کی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور امن و امان بجٹ کی ترجیحات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بجٹ: عوام کے لیے خاص کیا ہے؟

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بجٹ کے فوائد عام آدمی تک پہنچ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بجٹ سرفراز بگٹی عوام دوست بجٹ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت بجٹ پر پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس
  • علامہ مقصود ڈومکی کی ڈی سی جیکب آباد سے ملاقات، محرم سے متعلق گفتگو
  • 13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا
  • بلوچستان کا عوام دوست بجٹ تیار کرنے پر مشاورت، اتحادی جماعتوں کی تجاویز شامل کرنے کا فیصلہ
  • مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ؟ امریکا نے غیر سفارتی عملہ واپس بلانے کی اجازت دے دی
  • پنجاب میں رہنے والے خبردار؛ محکمہ موسمیات نے  الرٹ جاری کردیا
  • بلوچستان حکومت کی کلائمیٹ چینج فنڈ قائم کرنے کی منظوری
  • بھارت دہشتگردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے: بلاول بھٹو   
  • سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری
  • عید پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں