لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ چاند رات پر صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کے مرکزی بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کی اور بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 65تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع کر دیا۔ چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55 مقامات پر ناکہ بندی، پولیس تعینات کی جائے گی۔ اے ٹی ایم اور بنکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چاند رات

پڑھیں:

شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے برطانیہ میں عہدیداران نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا ہے  کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں، سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئی شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • اے ڈی بی کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا، انوارالحق کاکٹر
  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ