پاکستان میں آج چاند دیکھا جائیگا، اے این پی کا سعودیہ کیساتھ عید کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ریاض؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج بروز اتوار 30 مارچ کو عیدالفطر ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اتوار 30 مارچ کو وزارت مذہبی امور آفس اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد زیر صدارت ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خلیق، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مرکزی ارکان کمیٹی ، مولانا حافظ عبدالغفور، علامہ شبیر حسن میثمی، مولانا یٰسین ظفر، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی محمد یوسف کشمیری، مفتی فیصل احمد، مولانا عبدالرؤف مدنی، حافظ عبدالمالک بروہی، مولانا اشرف علی، مفتی قاری مہر اللہ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی، مفتی ضمیر احمد ساجد، مولانا اسد زکریا قاسمی، پیر سید شاہد علی جیلانی، محکمہ موسمیات کے چیف میٹ سردار سرفراز، محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ اور شوکت اللہ خان اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زین العابدین اور زونل ممبران اسلام آباد میں مفتی محمد اقبال نعیمی‘ علامہ سجاد حسین نقوی‘ مفتی عبد السلام جلالی‘ مولانا ابو بکر صدیق حنیف، مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی، پیر ممتاز احمد ضیاء نظامی و دیگر حضرات شریک ہوں گے۔ دنیا کے بیشتر ملکوں میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ انڈونیشیا اور ملائیشیا، بنگلہ دیش، برونائی میں چاند نظر نہ آنے پر عیدالفطر کل 31 مارچ پیر کو منائی جائے گی۔ آسٹریلیا کے مفتی اعظم نے عیدالفطر 31 مارچ کو منانے کا اعلان کیا۔ ایران اور عمان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ایران اور عمان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔قطر، کویت، ترکیہ، روس میں بھی عیدالفطر آج ہو گی۔ فرانس میں عیدالفطر آج ہو گی۔ ادارہ منہاج القرآن فرانس اور دیگر مساجد نے آج عیدالفطر کا اعلان کیا۔ متحدہ عرب امارات، امریکی ریاست نیو جرسی، قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آ گیا۔ آج عیدالفطر ہو گی۔ بھارت میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو منانے کا سرکاری اعلان کیا گیا۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔ مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے۔ تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ ریسرچ ہلال کونسل کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاندہفتے کو 3 بج کر58 منٹ پر پیدا ہوگیا ہوا ، آج اتوارکو مغرب کے وقت چاندکی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہو گی۔ عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ ہلال کونسل کے مطابق سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔ کراچی میں غروب شمس و قمر کا فرق 69 منٹ ہو گا۔ جیوانی 71 منٹ، کوئٹہ اور لاہور 74 منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 78 منٹ کا فرق ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شوال کا چاند نظر میں عیدالفطر کا اعلان مارچ کو پیر کو
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔