عیدمیں خریداری کا رجحان گزشتہ برسوں سے کم رہا،سروے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
خام مال مہنگا ہونے سے ریڈی میڈ گارمنٹس ،جوتوں ،دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
بمشکل بچوں کیلئے ایک سوٹ ،ایک جوتا خرید ا ،اپنے لئے خریداری نہیں کی ،خریداروں کی گفتگو
امسال عید الفطرکے لئے خریداری کا رجحان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم رہا ۔ دکانداروں نے تسلیم کیا ہے کہ خام مال مہنگا ہونے کے باعث ریڈی میڈ گارمنٹس اور جوتوں سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا جبکہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے بھی کاروبار کا رجحان کم رہا ہے ۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ، صدر بازار، نیلم بازار، اچھرہ، کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون،انار کلی بازارسمیت دیگر مارکیٹوں میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور مردوں نے بتایا کہ کپڑے اور جوتوں کے معیار میں کوئی فرق نہیں لیکن دکاندار گزشتہ سال والے جوتے کے کم از کم ایک ہزار روپے زیادہ مانگ رہے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں کے جوتے اس سے بھی مہنگے فروخت کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح مختلف ملبوسات کی قیمتوں میںبھی 1000سے 1500تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بجٹ نہ ہونے کی وجہ بمشکل بچوں کے لئے ایک سوٹ اور ایک جوتا خرید رہے ہیں جبکہ اکثر والدین نے بتایا کہ وہ صرف بچوں کی خریداری کے لئے آئے ہیں اور بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے لئے سوٹ اور جوتے نہیں خریدرہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔