Daily Ausaf:
2025-08-13@15:24:57 GMT

جمعۃ الوداع

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
حضرت سلمان فارسیؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا جو شخص بھی جمعہ کے دن غسل اور جس قدر ہوسکے خوب طہارت و صفائی حاصل کرے، گھر سے خوشبو لگا کر نماز جمعہ کے لیے گھر سے مسجد کی طرف چل دے اور دو شخصوں کے درمیان تفریق نہ کرے پھر مقدر میں جتنا لکھا ہو نماز پڑھے پھر جب امام خطبہ دے تو خاموش رہے تو اب سے دوسرے جمعہ تک اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ حضرت ابو امامہؓ کا بیان ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا بے شک جمعہ کے دن غسل کرنا گناہوں کو بالوں کی جڑوں سے بہا دیتا ہے یعنی گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ ان احادیث نبویﷺ سے ثابت ہوا کہ جمعہ کا دن کتنا فضیلت والا ہے اور اس دن غسل کرنا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا، حسب توفیق عمدہ کپڑے پہننے کا اہتمام کرنا چاہیے جمعہ چونکہ قرآن و سنت اور اجماع سے ثابت ہے اس لیے اس کا منکر کافر ہے نماز جمعہ کے لیے خطبہ شرط ہے جس طرح دوگانہ جمعہ فرض ہے اسی طرح خطبہ بھی فرض ہے جو آداب نماز کے لیے ہیں وہی خطبہ جمعہ کے لیے ہیں یہی وجہ ہے کہ خطبہ کے دوران بات چیت کرنا ادھر ادھر دیکھنا اور لغو کام کرنا حتیٰ کہ ہاتھ سے کوئی چیز ہٹانا بھی ممنوع و حرام ہے۔ حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے نبی پاکﷺ نے فرمایا جس نے جمعہ کے دن خطبہ کے دوران کلام کیا وہ اس گدھے کی طرح ہے جس پر کتابیں اٹھائی ہوئی ہوں اور جس نے دوسرے سے کہا کہ خاموش ہو جائو اس کے لیے جمعہ کا ثواب نہیں معلوم ہوا کہ خطبہ جمعہ عام خطبات و تقاریر کی طرح نہیں ہے بلکہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کو انتہائی ادب سے انہماک و التفات سے سماعت کرنا چاہیے تاکہ اس کے فیوض و برکات سے ہم سب مستفیض ہوسکیں اسی طرح جمعہ کے بعد اذکار اور دعا کی بھی بہت فضیلت ہے۔
امام نسائیؒ کے ممتاز شاگرد حافظ ابوبکر احمد بن محمد الدینوری المعروف بابن السنّیؒ المتوفٰی تین سو چوسٹھ ہجری اپنی معروف کتاب ’’عمل الیوم واللیلۃ سلوک النبی صلی اللہ علیہ وسلم مع ربہ‘‘ طبع بیروت لبنان کے صفحہ ایک سو چھیالیس میں اپنی سند کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے یہ روایت نقل کرتے ہیں جس کا ترجمہ و مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’’نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے جمعہ کی ادائیگی کے بعد سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ ایک سو مرتبہ پڑھا تو اللہ رب العزت اس کے ایک لاکھ اور اس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ (صغائر) معاف فرمائے گا۔‘‘
اللہ رب العزت تمام خواتین و حضرات کو اس مختصر اور مفید عمل کی توفیق بخشے، ہمارے اور سب کے والدین کے گناہ معاف فرمائے اور اپنی رحمتوں سے بھی مالا مال فرمائے، آمین یا رب العالمین۔
حضرت اسماء بنت ابی بکرؓ سے روایت ہے کہ سرکار مدینہﷺ نے فرمایا جس نے جمعہ کے بعد سورۃ فاتحہ، سورۃ اخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھی تو اس کی آئندہ جمعہ تک حفاظت کی جائے گی تو معلوم ہوا کہ ہر عام جمعہ کی اتنی فضیلت ہے تو پھر رمضان المبارک کے جمعہ کی کیا شان ہوگی اور جمعتہ الوداع تو رمضان کے جمعہ کا سردار ہے اس کی فضیلت کا اندازہ لگائیے کہ یہ کتنی سعادتوں، رحمتوں اور برکتوں کا حامل ہوگا اس کی ایک ایک گھڑی کس قدر برکت سے لبریز ہے اگرچہ رمضان کا ہر جمعہ اور باقی مہینوں کے بھی تمام جمعہ عید کا منظر پیش کرتے ہیں خاص طور پر جب جمعتہ الوداع آتا ہے تو مساجد میں عید کا سماں ہوتا ہے، گڑگڑا کر اللہ کے حضور عاجزی سے اپنے گناہوں سے معافی مانگی جاتی ہے اور خصوصی دعائیں کئی جاتیں ہیں کیونکہ ہر مسلمان کے دل میں یہ بات احساس پیدا کرتی ہے کہ اب اس جمعہ کے بعد رمضان کا اور جمعہ نہیں آئے گا اور یہ جمعہ تو ماہ رمضان کو الوداع کر رہا ہے اور زبان حال سے اعلان کر رہا ہے کہ اب تو یہ ماہ صیام دو چار دنوں کا مہمان ہے اس کی رحمتیں جتنا لوٹ سکتے ہو لوٹ لو پھر تو یہ ایک سال بعد اپنی تمام تر رحمتوں، برکتوں اور سعادتوں کے ساتھ سایہ فگن ہوگا اور زندگی کا کیا بھروسہ کہ اگلے سال ہم اس کا استقبال کرسکین یا نہ لہٰذا جتنے دن جتنی ساعتیں باقی ہیں ان سب سے خوب فائدہ اٹھائیں اور اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔ جمعتہ الوداع ماہ رمضان کے آخری عشرے میں آتا ہے جب رحمت باری تعالیٰ بھی اپن عروج پر ہوتی ہے اور یہ عشرہ جہنم سے خلاصی اور چھٹکارا کی نوید لے آتا ہے اور یہی وہ عشرہ ہے جس میں خوش نصیب حضرات اعتکاف میں بیٹھ کر قرب الٰہی حاصل کرنے اور روحانیت کو جلا بخشنے کی سعی کرتے ہیں اور اسی عشرے میں لیلتہ القدر بھی ہوتی ہے جو ہزار ماہ کی عبادت سے افضل ہے۔ ماہ رمضان کا آخری جمعہ جہاں روزہ داروں، عبادت گزاروں کو اللہ رب العزت کی طرف سے بڑے اجر و ثواب کی نوید سناتا ہے وہاں اس ماہ مقدس کے رخصت اور الوداع ہونے کا اعلان بھی کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ جو اللہ کے نیک بندے اس مہینے میں خلوص و محبت سے عبادت، ذکر و فکر، توبہ استغفار، روزے رکھ کر اور نماز تراویح ادا کرکے اس سے مانوس ہو جاتے ہیں اس کی ایک ایک ساعت کو اپنے لیے بہت بڑی سعادت اور رب کی رحمت تصور کرتے ہیں۔ اس جمعتہ الوادع کے موقع پر وہ انتہائی مغموم ومحزون، رنجیدہ خاطر اور اشک بار ہو جاتے ہیں۔ ان کے دل پر جو کفیت گزرتی ہے اسے لفظوں کی زبان سے بیان نہیں کیا جاسکتا کیونکہ انہیں یہ شدت سے احساس ہوتا ہے کہ نیکیوں کا موسم بہار ختم ہونے والا ہے، سحر و افطار کی برکات کا سلسلہ منقطع ہونے والا ہے، مساجد کا پر کیف منظر نظروں سے دور ہونے والا ہے۔ یہ جمعتہ الوداع ہمیں دعوت فکر دیتا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنا محاسبہ کریں، اعمال کا جائزہ لیں، ان کو درست کریں۔ اللہ رب العزت ہمیں زندگی میں ہزار بار یہ جمعتہ الوداع لیلتہ القدر کی مبارک سعادتیں عطا فرما کر ہم سب کو معاف فرما دے آمین۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اللہ رب العزت جمعتہ الوداع نے فرمایا کرتے ہیں جمعہ کے والا ہے کے لیے کے بعد ہے اور

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے: رانا ثناء اللہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سے   ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہے تو پی ٹی آئی دوبارہ توہین عدالت کی درخواست کیوں نہیں کرتی ؟

انہوں نے کہا جیل حکام کے مطابق وہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں مگر پی ٹی آئی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرتی ہے، اگر پولیس نے آج غلط روکا ہے تو کل عدالت میں جیل سپریٹنڈنٹ کو بلالیں ۔ 

40 اوورز تک میچ ہاتھ میں تھا، جلد وکٹیں گرنے سے سنبھل نہ سکے: کپتان محمد رضوان

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس صرف عمران سے ملاقات نہ ہونے کا ہی مسئلہ رہ گیا ہے تو آئیں اسی پر بات کرلیں، جب وزیر اعظم  مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں تو  وہاں ملاقات سے بات شروع کرلیتے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج کا غزہ پٹی پر نئے حملے کا منصوبہ تیار
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا 
  • معرکہ حق کی فتح  اور آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے: وفاقی وزیر اطلاعات
  • عطاء اللہ تارڑکی جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر قوم کو مبارکباد، رات بارہ بجے ملک بھر میں آتشبازی کا اعلان
  • عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے: رانا ثناء اللہ 
  • شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
  • حزب اللہ لبنان کے خلاف سازش کی بانی قوتیں
  • جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان: مسلح ملزمان کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق