Express News:
2025-09-26@18:22:20 GMT

عید کا چاند نظر آتے ہی کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

کراچی:

رمضان میں جاری گراں فروشی کا جن چاند رات کو بے قابو ہوگیا اور مرغی کا گوشت 800روپے فی کلو جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت 1200، بچھیا کے گوشت کی قیمت 1700روپے اور بکرے کا گوشت 2800روپے فروخت کیا گیا۔

عید کے خصوصی پکوانوں کے لیے گوشت مرغی کی طلب میں نمایاں اضافہ کے باعث گراں فروشوں نے من مانی قیمت وصول کی۔

شہر میں لہسن ادرک 600سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا، ٹماٹر نے ایک بار پھر سنچری عبور کرلی جبکہ ہرے مصالحہ جات بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کیے گئے۔

شہریوں کے مطابق عید پر گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی جو کسر رمضان میں رہ گئی تھی وہ چاند رات کو پوری کرلی گئی۔

اتوار کو شہر کے تمام بڑے اور علاقائی بازاروں میں گاہکوں کا رش لگا رہا۔ شہریوں نے عید کے تین روز مہمانوں کی تواضع کرنے کے لیے خریداری کی۔

خالص دودھ فروخت کرنے والی دکانوں پر شہریوں کی رات گئے تک قطاریں لگی رہیں جبکہ دودھ اور دہی کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہونے سے بیشتر دکانوں پر اسٹاک وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔

شیر خورمے کے لوازمات کی خریداری کے لیے میوہ جات کی دکانوں پر بھی گاہکوں کا رش لگا رہا تاہم پستے، کاجو بادام کی بلند قیمتوں کی وجہ سے محدود مقدار میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کیلئے ’شاہین‘ ڈرون کا استعمال

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) دبئی کے علاوہ البرشہ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی سول ڈیفنس نے مال آف ایمریٹس کے قریب البرشہ کے علاقے میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت میں منگل کی سہ پہر لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے، آگ جو مبینہ طور پر 2 بجے کے قریب شروع ہوئی اس نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا اشارہ کیا اور فائر فائٹنگ ٹیمیں الرٹ موصول ہونے کے چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، حکام نے تصدیق کی کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور شام تک جاری رہنے والے کولنگ آپریشنز کی تکمیل کے بعد سائٹ کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دبئی سول ڈیفنس نے آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے اپنے جدید 'شاہین' ڈرونز کو تعینات کیا جو 200 میٹر اونچائی پر ہنگامی حالات پر قابو پانے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں، ڈرون میں 1 ہزار 200 لیٹر کا ٹینک ہے جو پانی اور فائر فائٹنگ فوم پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈرون کے ذریعے ملنے والی فضائی معاونت نے فائر فائٹرز کو آگ پر زیادہ مؤثر طریقے سے قابو پانے اور مزید پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دی۔

معلوم ہوا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو جائے وقوعہ پر موجود مکینوں نے چوتھی منزل سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہیں سے آگ لگی، دسویں منزل پر مقیم ایک رہائشی خاتون سحر نے بتایا کہ ’میری آیا نے مجھے دوپہر 2 بج کر 15 بجے کے قریب فون کیا لیکن میں عمارت کے دوسری طرف تھی، پہلے تو میں نے سوچا یہ آگ کا دھواں نہیں بلکہ خراب موسم ہے لیکن ایک بار جب مجھے احساس ہوا کہ عمارت میں آگ لگی ہے تو میں اپنے بچے کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ صالح بن لہج عمارت جہاں آگ لگی تھی وہ مال آف ایمریٹس سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ایک رہائشی بلاک سے ملحق ہے جس میں گزشتہ سال 30 دسمبر کو بھی آگ لگی تھی، اس علاقے میں حالیہ مہینوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات دیکھے گئے ہیں جہاں رواں برس مئی میں گیس کے اخراج سے قریبی 13 منزلہ الزرونی بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جیولرز کی دکانوں سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون گرفتار
  • لاہور: بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام، 300 کلو مردہ مرغیاں تلف
  • پاک بھارت فائنل میچ ، ٹکٹوں کی فروخت پر دلچسپ آفر
  • برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ
  • اسلام آباد میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ
  • کراچی، تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، راہگیر زخمی
  • اسلامی اصولوں پر نہ چلنے تک ملک میں مہنگائی ہی ہو گی: علی محمد خان
  • اسلامی اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی، علی محمد خان
  • دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کیلئے ’شاہین‘ ڈرون کا استعمال
  • آرٹیمس 2: ناسا نے 50 سال بعد دوبارہ چاند پر انسان بھیجنے کا اعلان کردیا