عوام کے تحفظ کیلئے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائل
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے میں فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں پوری قوم کو مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں ارد گرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے، ہر بار چائے نہیں پلائیں گے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود حملہ کیسے ہوگیا؟ بھارتی فوج کی نااہلی پر سری نگر کے رہائشی بھی سوال اٹھا رہے ہیں، ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سیدہ عظمی بخاری نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پہلگام واقعہ افسوسناک ہے، معصوم شہریوں کے جانی نقصان کا سب کو دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے، ہماری مسلح افواج اور بہادر عوام دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، ہم ہر بار چائے نہیں پلائیں گے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود حملہ کیسے ہوگیا؟ بھارتی فوج کی نااہلی پر سری نگر کے رہائشی بھی سوال اٹھا رہے ہیں، ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ انڈیا کا یہ پروپیگنڈہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے، جھوٹ کی بنیاد پر کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔