لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے عوام اور حکومت کو دلی عید مبارک پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے رواں سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے متوقع دورۂ کوالالمپور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا آئندہ دورہ ملائیشیا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دے گا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

علاوہ ازیں، ملائیشیا کے وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بھی مختصر ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف ملائیشیا کے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ 

باکو پہنچنے پر اعلیٰ سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں خطاب بھی کریں گے اور اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
  • اسد قیصر کی سعودی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، دوطرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال
  • سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ایف بی آر دروازے کھلے رکھے، وزیراعظم: گورنر کنڈی کی ملاقات، خیبر پی کے اسمبلی میں پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کریں گے
  • شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
  • بھارت آبی معاہدے سے یک طرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ