اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
راولپنڈی کے اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔
سیکیورٹی پلان کے تحت 200 کے قریب افسران و اہلکار تعینات ہیں، سیکیورٹی اہلکار 3 شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے، اڈیالا جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے بھی لیس کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی پلان اڈیالا جیل
پڑھیں:
معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بحرین انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ سمارٹ ایکسپو کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہو ئی ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال اور پاکستان میں تعینات بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے بطور خاص شرکت کی۔ چیئرمین PAEI فہد برلاس نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا اور پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والی پاکستان، سعودی عرب اورلند ن میں ہونے والی کانفرنسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب بہتر ہو رہی ہے۔معاشی خود انحصاری کے لیے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔