آرمی چیف کا عید الفطر پر وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے چکّن کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ارمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ “آپ کی وابستگی اور قربانیاں نہ صرف ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ انہوں نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہے ہیں۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کی جدوجہد ہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔
آرمی چیف کے دورے پر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آرمی چیف

پڑھیں:

پابندیوں کا فوری خاتمہ ہماری او٘لین ترجیح ہے، اسماعیل بقائی

پابندیوں کا فوری خاتمہ ہماری او٘لین ترجیح ہے، اسماعیل بقائی

متعلقہ مضامین

  • پابندیوں کا فوری خاتمہ ہماری او٘لین ترجیح ہے، اسماعیل بقائی
  • امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
  • امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات 
  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
  • زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی زیر قیادت وفد کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ
  • حکومت کا دورہ افغانستان میرے پلان کے مطابق نہیں ہوا، پتا نہیں کوٹ پینٹ پہن کر کیا ڈسکس کیا، علی امین گنڈاپور
  • پاکستان کا دورہ کرکے جانیوالے امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ