Daily Pakistan:
2025-11-03@18:25:04 GMT

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عید کہاں پر منائی؟

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عید کہاں پر منائی؟

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور  سرحد پر تعینات افسروں اور  جوانوں کے ساتھ عید منائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن  اور  قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذکرنے والے اداروں اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، یہ قربانیاں پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن واستحکام کے لیے شہدا کی جدوجہد ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے عید کی نمازادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

ٹرمپ کی جانب سے حملے کی دھمکی پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت ردعمل سامنے آگیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آرمی چیف کے لیے

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال دہشت گردی کے نقصانات اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں
  • فوج کو سیاست سے دور رکھیں، جنرل کی جرنلسٹوں کو شٹ اپ کال
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • معرکہ 1948، گلگت بلتستان کی آزادی کی داستان شجاعت غازی حوالدار بیکو کی زبانی
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • امریکا اپنے نئے نیوکلئیر دھماکے کہاں کرے گا؟
  • جرات، بہادری و ہمت کے نشان، غازیانِ گلگت بلتستان کو سلام