مردان میں جو ہلاکتیں ہوئیں انہی لوگوں کی ہوئیں جو دہشتگرد تھے، رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے بات کی تھی اور وضاحت سے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ دہشتگردوں کےکمین گاہوں کو ختم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ہے اور جو ہلاکتیں ہوئی ہیں ان ہی لوگوں کی ہوئی ہے جو دہشتگرد تھے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء کا کہنا تھاکہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں کارروائی سے متعلق زیادہ تفصیلات میرےعلم میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ہوئی تھی جس میں آرمی چیف نے بات کی تھی اور وضاحت سے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ دہشتگردوں کےکمین گاہوں کو ختم کریں گے۔ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ہے، وہاں پر دہشتگرد تھے، مثبت اور قابل اعتماد اطلاعات کی بنیاد پر ہوا ہے اور جو ہلاکتیں ہوئی ہیں ان ہی لوگوں کی ہوئی ہے جو دہشتگرد تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشتگرد اپنے بیوی بچوں کو ساتھ رکھیں اور دہشتگردی کی تیاری کریں تو حملہ تو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جو دہشتگردوں کی بالواسطہ حمایت ہو، کسی بھی دہشتگرد تک پہنچنےکےلیے کسی نکتہ نظرکی کوئی اہمیت نہیں، نہ اس کی پروا کرنی چاہیے۔ دوسری جانب مردان کے علاقے کاٹلنگ شموزو میں جاں بحق 9 افراد کی نمازجنازہ سوات میں ادا کر دی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مردان کے علاقے کاٹلنگ شموزو میں مبینہ ڈرون حملے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشتگرد تھے جو دہشتگرد رانا ثناء انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ
محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ عمارتوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون سیلاب سے بچاؤ: سی ڈی اے کے ہنگامی اقدامات، ریسپانس ٹیمز متحرک
ادھر حالیہ بارشوں کے باعث ملک بھر میں حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد یکم جولائی سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 252 ہو گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 611 افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ صرف گزشتہ روز کے دوران 151 مکانات منہدم اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔
ادارے کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا، جہاں 139 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو اور بحالی کے کام میں مشکلات درپیش ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برسات پی ڈی ایم اے محکمہ موسمیات مون سون