قوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثناءاللہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
فیصل آباد میں مشیر داخلہ نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں، شہداء اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتیں را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں، دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی۔ فیصل آباد  میں مشیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں، شہداء اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہے  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
 
 وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتیں را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں، دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی، جو ملکی آئین کو مانتے ہیں، ان سے مذاکرات کرنے، ان کے ناز نخرے اٹھانے کو تیار ہیں، مگر ان کے عمل سے دہشتگردوں کی حمایت کی جھلک نہ آئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ کو ہم دہشتگرد نہیں کہتے مگر وہ دہشتگردوں کی مذمت کریں، ان سفاکانہ فعل کی مذمت کریں، آل پارٹیز کانفرنس کے معاملہ پر اتحادیوں سے بات کریں گے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برداشت نہیں
پڑھیں:
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے انتخابی شیڈول جاری، 28 دسمبر کو پولنگ ہوگی
اعلامیہ کے مطابق 28 دسمبر کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 11 نومبر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی جاری ہوں گے۔ امیدوار 13 سے 17 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کروائیں گے۔ 18 نومبر کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ جس کے بعد 24 نومبر تک امیدواروں کے کاغذات کا معائنہ ہوگا۔ 28 اکتوبر تک ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلے پر اپیل کی جا سکے گی۔ 3 دسمبر تک اپیلیٹ ٹریبونل فیصلے سنائی گی۔ جس کے بعد 4 دسمبر کو ریوائزڈ فہرست جاری ہوگی۔ 5 دسمبر کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ جس کے بعد 06 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 28 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی، جبکہ 31 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔