Nawaiwaqt:
2025-08-13@01:09:25 GMT
صدر زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینالز کیخلاف احتجاج کی رپورٹ پیش
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعلیٰ نے دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر کو نہروں کے منصوبے کےخلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ،سرکاری ذرائع
—فائل فوٹوخیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے۔ فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔