لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے ڈپلیکیٹ موبائل ڈیوائسز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آے نے کلون اور ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی کی مدد سے چلنے والے موبائل فونز کیخلاف آپریشن شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں تمام صارفین کو تصدیقی میسجز بھیجے جائیں گے۔ تصدیق نہ کرانے والوں کے سیٹ بلاک کردیئے جائیں گے۔

صارفین کو موبائل فون کے کلون اور ڈپلکیٹ آئی ایم ای آئی چیک کرنے کے میسجز آئیں گے، تصدیقی میسج ملنے  کے 7 دن میں آئی ایم ای آئی کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ تصدیق کے بعد آئی ایم ای آئی متعلقہ سم نمبرز سے منسلک کردیئے جائیں گے، جن موبائل فونز کے  آئی ایم ای ایز کی تصدیق نہ ہوئی وہ بلاک کردیئے جائیں گے۔

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

ایف آئی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جن کے موبائل بلاک ہوں وہ فون فروخت کرنے والے یا ایف آئی اے سے رجوع کریں، ہمیشہ قانونی اور منظورشدہ اور ایف بی آر سے ٹیکس شدہ موبائل فون ہی خریدیں۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بغیر وارنٹی اور مشکوک حد تک کم قیمت والے موبائل فون مت خریدیں۔ موبائل فون خریدتے وقت آئی ایم ای آئی کی تصدیق ضرور کریں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ئی ایم ای ا ئی آئی ایم ای ا موبائل فون جائیں گے

پڑھیں:

سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی  ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنس دانوں کی ایجاد نئی بیٹری، اسمارٹ فون اور برقی گاڑیاں بدل جائیں گی
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
  • سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • اسکولوں میں طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی کی قرارداد منظور
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی میں سرکاری و نجی اسکولز میں موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار