بھارت کے امیرترین مسلمان، جو بڑے تائیکون کی کمائی کے برابر رقم عطیہ کرتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
MUMBAI:
بھارت کے امیر ترین افراد کی بات ہوتی ہے تو اڈانی، امبانی، ٹاٹا اور برلا کا نام آتا ہے جبکہ بلومبرگ کی ارب پتی افراد کی فہرست میں ایک بھارتی مسلمان بھی شامل ہیں جن کی دولت کا حجم اربوں ڈالر ہے۔
انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں 1947 میں پیدا ہونے والے عظیم پریم جی کی دولت کا حجم 27.8 ارب ڈالر ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ روزانہ اتنے عطیات دیتے ہیں جس کے برابر بھارت کے کئی امیرترین افراد کمانے کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عظیم پریم جی کا خاندان روزانہ ایک اندازے کے مطابق 27 کروڑ بھارتی روپے عطیات دیتا ہے۔
انگریزوں سے آزادی سے قبل عظیم پریم جی کے والد محمد پریم جی کا میانمار میں چاول کا کاروبار تھا تاہم آزادی کے بعد وہ اپنا کاروبار بھارت لے آئے اور بھارت کو اپنا مسکن بنالیا۔
عظیم پریم جی مشہور آئی ٹی کمپنی وائپرو کے بانی ہیں اور بھارت کے ممتاز کاروباری خاندانوں میں ان کے خاندان کا شمار ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ہورون انڈیا فلنتھروپی لسٹ 2021 کے مطابق عظیم پریم جی نے مالی سال 21-2020 کے دوران 9 ہزار 713 کروڑ بھارتی روپے یا روزانہ 27 کروڑ روپے عطیات دیے ہیں۔
فوربز کے مطابق عظیم پریم جی 22 فروری 2025 کو بھارت کے امیر ترین مسلمان شخصیت بن گئے اور ان کی دولت کا حجم 12.
عظیم پریم جی کا دنیا بھر میں امیر ترین افراد کی فہرست میں 195 واں نمبر ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کے امیر ترین افراد کے مطابق
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6