شاہد آفریدی نے ’فیملی ٹائم‘ کی تصاویر شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی المعروف بوم بوم لالا نے عید کے موقع پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔
شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنے گھر میں پرسکون ماحول میں بیٹھے ایک تصویر شیئر کی ہے، اس پوسٹ کو سابق کرکٹر نے ’فیملی ٹائم‘ کا کیپشن دیا ہے۔
شاہد آفریدی کی نئی پوسٹ کی دوسری تصویر میں انہیں اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھے، تیسری تصویر میں خوبصورت کیک جبکہ چوتھی تصویر میں بار بی کیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)
شاہد آفریدی کی اس پوسٹ پر مداح اپنی پسندیدہ شخصیت کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
کچھ صارفین کا اس پوسٹ پر شاہد آفریدی سے پوچھنا ہے کہ آپ بوڑھے کب ہو رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی اس پوسٹ کا انہیں بے صبری سے انتظار تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی اس پوسٹ
پڑھیں:
انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے ایک گاؤں میں انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینی کسان کے باڑے میں گھس کر 10 بھیڑوں کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے علاقے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
A post shared by TRT World (@trtworld)
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں نوجوان باکسر بھی شامل ہیں۔
جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 226 فلسطینی شہید اور 595 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 499 ہو چکی ہے۔