معروف گلوکار عادل خان نے چینی اینیمیٹد فلم ’نی جا2‘ کے حوالے سے گانا ریلیز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔
اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی تسلط کی علامت ہے بلکہ یہ چینی سنیما کی جانب سے ناظرین کو پیش کی جانے والی منفرد اور الگ نوعیت کے مواد کی عکاسی بھی ہے۔
عادل کے مطابق نی جا2 یہ دکھاتی ہے کہ چینی فلم انڈسٹری وقت کے ساتھ کس طرح ترقی کر چکی ہے اور اب وہ معیار اور تخلیقی صلاحیت کے لحاظ سے ہولی ووڈ کا مقابلہ کر رہی ہے۔
عادل نے کہا کہ نی جا2 کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ چینی فلم انڈسٹری اپنی حدود سے بہت آگے نکل چکی ہے اور ایسا مواد پیش کر رہی ہے جو ناظرین کے ساتھ گہری سطح پر جڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا یہ فلم اینیمیشن اور کہانی سنانے کے لیے ایک معیار قائم کر چکی ہے۔ اگر یہ فلم پاکستان میں ریلیز ہو تو مجھے یقین ہے کہ یہ ایک بہت بڑی ہٹ بنے گی کیونکہ پاکستانی ناظرین اچھے مواد کو پسند کرتے ہیں اور چینی مواد پہلے ہی ہمارے ملک میں خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے، خاص طور پر چینی ڈرامے اور فلمیں ہماری ٹی وی اسکرینز پر مقبول ہو رہی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
برطانیہ: لیجنڈ گلوکار کے کدوؤں سے بنے موزائک نے ریکارڈ بنا دیا
برطانیہ کے ایک فارم نے لیجنڈ راک گلوکار اوزی اوسبورن کا کدوؤں سے موزائک بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ساؤتھمپٹن میں واقع سنی فیلڈز فارم نے سیکڑوں کدوؤں کو ترتیب دے کر 2281 مربع فٹ پر لیجنڈ گلوکار کا موزائک بنایا۔ جس نے کدوؤں سے بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے موزائک کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
موزائک کی رُونمائی ایک تقریبا میں کی گئی جس میں اوزی اوسبورن کی اہلیہ شیرون اور بیٹی کیلی نے شرکت کی۔
میٹل بینڈ بلیک سیباتھ کے لیڈ گلوکار اوزی اوسبورن کا انتقال رواں برس 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں ہوا۔