Jang News:
2025-04-25@03:24:41 GMT
خیرپور: بس اور کار میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیرپور میں بس اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خیرپور میں قومی شاہراہ پر گمبٹ کے قریب بس اور کار میں ٹکر ہوئی تھی۔
عینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور خاتون بھی شامل ہے۔
زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
ویب ڈیسک:لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔