وزیراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع ،وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیر اعظم اجلاس کے شرکاءسے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے،وزیراعظم شہباز شریف کل اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بڑے بزنس مین موجود ہوں گے جب کہ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجے بوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاءبھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جلد بجلی کے نرخوں میں کمی کی خوشخبری سنا گئی تھی۔(جاری ہے)
ان کا کہناتھاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کئے جا رہے تھے اور اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع تھا۔چین کے باو¿ فورم کے دوران بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی۔بجلی کی نرخوں میں کمی کے اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا تھاکہ ٹیکس بنیادوں کو وسعت دیکر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیرضروری ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیاتھا اور کہا کہ مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس کیلنڈر ایئر میں پہلا چینی یوآن بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یوآن بانڈ کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی۔ بانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کیلئے کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا اور اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کیلئے حالات مزید بہتر ہوں گے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر بجلی کی کریں گے اعظم کی
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔