کراچی: بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کار لفٹر ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا جو ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) بشیر احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرس ملیر کینٹ تھانے میں سب انسپکٹر (ایس آئی) تعینات ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش گینگ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سے برآمد کار صبح سویرے چھینی گئی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سوار فیملی کو بےدردی سے گھسیٹا تھا۔
ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل، گینگ سرغنہ کا 3 روز قبل بلدیہ میں اے وی ایل سی سے مقابلہ ہوا تھا، گینگ سرغنہ دانش سولنگی 2 ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تھا۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سب انسپکٹر
پڑھیں:
کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔