شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے ایک لاکھ سے زائد ارکان بھارت فرار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اطلاعاتی مشیر محفوظ عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے ایک لاکھ سے زائد ارکان بھارت فرار ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیشی نیوز پورٹل کے مطابق، محفوظ عالم نے یہ بات ڈھاکہ میں عید کے ایک اجتماع کے دوران کہی، جس میں ان افراد کے اہل خانہ شریک تھے جنہیں مبینہ طور پر حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگی یا قتل کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ اجتماع انسانی حقوق کی تنظیم ”مایر ڈاک“ کے زیرِ اہتمام شہر کے تیج گاؤں علاقے میں منعقد ہوا۔
محفوظ عالم نے حسینہ واجد پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے والدین کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے جبری گمشدگیوں اور قتل و غارت کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2013 اور 2014 میں جب لوگ اپنے ووٹ کے حق کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، تب سب سے زیادہ جبری گمشدگیاں ہوئیں۔ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد انتخابی نظام کو تباہ کرنا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن قائم کر دیا ہے، جس کی سفارشات کی بنیاد پر متعدد افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
محفوظ عالم نے سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوامی لیگ کے مخالفین کو دہشت گرد اور انتہا پسند قرار دے کر غائب کر دیا گیا، جبکہ ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں اور ریاستی اداروں کو جبری گمشدگیوں کے لیے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حسینہ واجد بھارت میں پناہ لے کر اب بھی بنگلہ دیش کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، جو افسوسناک ہے۔
محفوظ عالم نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارت نے حسینہ اور ان کی دہشت گرد قوتوں کو پناہ دی ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق عوامی لیگ کے تقریباً ایک لاکھ ارکان نے وہاں پناہ لے رکھی ہے۔
شیخ حسینہ کی 16 سالہ حکومت کا خاتمہ پانچ اگست کو ایک طلبہ تحریک کے نتیجے میں پرتشدد عوامی بغاوت کے ذریعے ہوا۔ اس کے بعد 77 سالہ حسینہ واجد خفیہ طور پر بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت چلی گئیں۔
ان پر قتل عام اور بدعنوانی سمیت 100 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ ان کی حکومت کے بیشتر وزراء اور رہنما یا تو گرفتار ہو چکے ہیں یا ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔
ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا، اور عوامی لیگ بنگلہ دیش کی سیاسی فضا سے تقریباً غائب ہو چکی ہے۔
محفوظ عالم، جو کہ ”اینٹی ڈسکریمنیشن اسٹوڈنٹ موومنٹ“ کے سرکردہ رہنما ہیں، جولائی میں ہونے والے انہی احتجاجی مظاہروں کا حصہ تھے، جنہوں نے حسینہ حکومت کے زوال میں اہم کردار ادا کیا۔
حسینہ واجد، ان کے متعدد سینئر وزراء اور قریبی سیاسی ساتھیوں پر بنگلہ دیش کے اندرونی ”انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل“ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محفوظ عالم نے عوامی لیگ کے حسینہ واجد بنگلہ دیش انہوں نے چکے ہیں کے لیے
پڑھیں:
حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر سال ہزاروں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں، جبکہ لاکھوں ایسے ہوتے ہیں جو حج کی خواہش رکھتے ہیں، رواں سال ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تاہم حج 2026 کے لیے اب تک کو 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے، جس پر حکومت نے کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سال 2025 میں دنیا بھر سے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت کی جانب سے ہر ملک کو حج کے لیے ایک کوٹہ جاری کیا جاتا ہے، پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کے لیے کوٹہ جاری کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی
وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی آبادی کے باعث کوٹے میں اضافے کی ضرورت ہے، اس مرتبہ سعودی حکومت سے حج کوٹے میں اضافہ کی درخواست کی جائے گی، حکومت کا موقف ہے پاکستان کے حج کا کوٹہ دو لاکھ 30 ہزار ہونا چاہیے، حج کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد سعودی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری پرائیویٹ سکیموں میں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔
سال 2025 میں ہونے والے حج کے لیے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کے حج کا کوٹہ دیا گیا تھا، 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر روانہ ہوتے ہیں، سرکاری کوٹے کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوئے تھے جبکہ 23 ہزار 620 پاکستانیوں نے پرائیویٹ کوٹے کے تحت حج کیا تھا، جبکہ 67 ہزار خواہشمند افراد حج کی سعادت حاصل نہ کر سکے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج رجسٹریشن حج کوٹہ وزارت مذہبی امور