عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا: شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔
’نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بانیٔ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین سے بانیٔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر بات ہوئی۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ علی امین پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات رکھیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، سر اُٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اُٹھا کر واپس آئیں گے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے، جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بُری طرح مفلوج کر دیا گیا ہے اور عدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔