Nawaiwaqt:
2025-08-02@08:06:02 GMT

حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑدیئے۔

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑدیئے۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد اظہر نے اعلان کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ رہے ہیں اور آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر اعظم سواتی نے ان کا نام لیا۔حماد اظہر کے مطابق جب انہوں نے عالیہ حمزہ سے استفسار کیا تو انہوں نے کسی بھی رکاوٹ پر حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا آسان حل موجود ہے، کیونکہ ان کے اختیارات پہلے ہی چار ریجنل صدور کو جون 2024 میں منتقل کیے جا چکے تھے۔ یہاں تک کہ ان کے اپنے حلقے کی تنظیم بھی ان کی مشاورت یا مرضی کے بغیر بنائی گئی۔ حماد اظہر نے بتایا کہ وہ پہلے بھی دو بار استعفیٰ دے چکے تھے، لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ تاہم، اب وہ تیسری اور حتمی بار عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور یہ استعفیٰ ناقابل واپسی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ وہ کسی بھی پارٹی عہدے کے خواہشمند نہیں ہیں لیکن بطور کارکن اپنے قائد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انہوں نے

پڑھیں:

احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ 

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ، احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ عدالت سے سزا ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ واضح رہے احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد خان بھچر پی پی87 میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے ۔

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
  • اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • ترجمان کے الیکٹرک کی سی ای او مونس علوی کے استعفیٰ کی تردید
  • احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ 
  • لاہور: میاں اظہر کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہو گا
  • چیف کمرشل آفیسر پیسکو طاہر معین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کیلئے خوش آئند پیشرفت ہے: بلال اظہر کیانی
  • وزیر داخلہ زائرین کو سکیورٹی نہیں دی سکتے تو استعفیٰ دیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حماد اظہر کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
  • امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کیلئے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے، بلال اظہر کیانی