لاہور:

پنجاب میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور موسم کے خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

موسم کے گرم ہوتے ہی گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت  19ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم آئندہ دو تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ، جس کی وجہ سے موسم گرم ہی رہے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ

---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح  گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔

کراچی کی فضا میں آج صبح  پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی
  • پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی