UrduPoint:
2025-11-03@18:03:03 GMT

شہباز شریف کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

شہباز شریف کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بروز جمعرات ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔

اپنے خطاب کے آغاز میں شہباز شریف نے کہا، ''آج میں عید کے موقع کی مناسبت سے، پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے آپ کو ایک ادنیٰ سے خوشخبری سنانے آیا ہوں۔

‘‘

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں بجلی کی قیمت ایک ''رکاوٹ‘‘ ہے اور جب تک ان قیمتوں میں کمی نہیں ہو گی، مختلف شعبہ جات میں ترقی نہیں کی جا سکتی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کو، جس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت پاکستان کو قرضے کا ایک پیکج ملا ہوا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے قائل کرنا آسان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق اس تقریب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس اقدام کو قوم کے لیے عید کا تحفہ قرار دیا۔

انہوں نے بجلی چوری کے مسئلے کو ختم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ سالانہ 600 ارب روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا اس وقت ملک میں بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 2393 ارب روپے ہے، جس کا ایک ''مستقل حل تلاش کر لیا گیا ہے اور آئندہ پانچ سالوں میں گردشی قرضہ بتدریج ختم ہو جائے گا۔

‘‘

شہباز شریف کے آج کے بیان سے ایک دن قبل بدھ کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا، '' بس ایک دن کی دوری پر۔ ایک بڑی خوشخبری پوری قوم کیلئے۔‘‘ اس کے بعد مقامی میڈیا کی متعدد رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ آج وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔

مریم احمد، مقامی میڈیا کے ساتھ

ادارت: امتیاز احمد

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بجلی کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی شہباز شریف نے کمی کا اعلان کے لیے

پڑھیں:

جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔

متعلقہ مضامین

  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا