وفاق دہشتگردی کے مسئلہ پر سنجیدہ ہے تو پختونخوا کو فنڈز جاری کرے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر دہشتگردی کے مسئلہ پر سنجیدہ ہے تو خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے۔ بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جلد ادا کیے جائیں، بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبر پختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایک طرف صوبہ دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے اور دوسری طرف اس کے فنڈز روک دیے گئے ہیں، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیے جا رہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا نے کہا
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔