بانی سے ملاقات کرنے نہیں دی جارہی، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ڈھائی ماہ سے مسلسل آرہے ہیں لیکن ملاقات کرنے نہیں دی جارہی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود فہرست دیتے ہیں لیکن کسی کو ملنے نہیں دیا جاتا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے۔
ادھر شبلی فراز نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے، شبلی فراز نے کہا کہ علی امین کی اگر ملاقات ہوئی ہے تو وہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کو ملاقات نہیں کرنے دے رہے اس کی سمجھ نہیں آتی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی سے ملاقات کہا کہ
پڑھیں:
کندھ کوٹ: سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے تحت ورکرز کنونشن کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے کندھ کوٹ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس یو پی کے مرکزی صدر سید زین شاہ، روشن بریرو اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید زین شاہ نے کنونشن سے خطاب ومیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی رابطہ مہم کے لیے نکلے ہیں ہم سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں جو حکومت سے الگ ہیں آئیں اور جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں اس ملک میں بڑی دہشتگردی ہے اس ملک کی معیشت پیچھے کی طرف جارہی ہے یہاں غربت بڑھ گئی ہے بدامنی کا راج برقرار ہے ملک میں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر کچل دی ہے سندھ میں بدعنوانی ہے بہت سے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں انہیں نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں لوگ پریشان ہیں سندھ کے کسان دھان کی فصل کا کم نرخ کے باعث مایوس ہیں یہاں معافیہ راج ہے ہم حیدرآباد میں ایک بڑا کنونشن منعقد کر رہے ہیں سندھ کے وسائل کی حفاظت کیلئے کہتے ہیں آؤ ہمارا ساتھ دو جن نوجوانوں کو اٹھایا گیا ہے ان کو فوری طور آزاد کیا جائے۔