سستی بجلی، ترقی کی راہ ہموار، روزگار ملے گا: سیاسی رہنما
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کی بحالی کیلئے اپنے دانشمندانہ اقدامات سے قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا جو تحفہ دیا ہے اس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ فروری2024ء میں جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو معیشت انتہائی بری حالت میں تھی، پاور سیکٹر تباہ حال تھا، شہباز شریف نے معیشت کو اس کے پاؤں پر لا کھڑا کیا جو قوم و ملک کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا بجلی سستی کرنا وزیراعظم کا بہت بڑا کارنامہ ہے، پہلے مہنگائی سے عوام کو نجات دلائی اور اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے، اس فیصلے سے تمام صارفین کو بلا امتیاز فائدہ پہنچے گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ پہلی بڑی سہولت فراہم کی گئی ہے جس پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ایم کیو ایم روز اول سے وزیراعظم سے اس معاملے پر ملاقاتیں کرتی رہی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے۔ انڈسٹری فروغ پائے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔راولپنڈی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق وزیر ریلوے نے بجلی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بجلی کے یونٹ سستے ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ اسلام آبادسے نمائندہ خصوصی کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ اعلان عوام کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ وزیراعظم کا اعلان عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( پ ر) حب میں نجی سیمنٹ فیکٹری بھاری منافع کما نے کے باوجود مقامی افرادکو آبادی کے تناسب سے روزگاردیتی ہے نہ ہی کوئی اور فلاحی کام کرتی ہے جبکہ فیکٹری کے زیرانظام چلنے والے اسکول میں بچوں کوبھی بھی کسی قسم کی سہولت حاصل نہیں ہے۔ ساکران کی سماجی شخصیت سلیم خان نے یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نجی فیکٹری کے حب میں قائم پلانٹ ماہانہ اربوں روپے کامنافع کماتے ہیں مگر فیکٹری کی انتظامیہ قریبی آبادی کوکسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کرتی۔ گوٹھ محمد رمضان مری میں فیکٹری کے زیرانتظام چلنے والے اسکول کے ساتھ تعاون بھی ختم کردیا ہے۔ انہو ں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اور ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو سے خصوصی اپیل کی ہے کہ فیکٹری کومقامی آبادی کو روزگار دینے اور اسکول کو دوبارہ فعال کرنے پر مجبور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہماری دادرسی نہ کی گئی تو ہم لوگ بچوں سمیت فیکٹری انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔ سلیم خان نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی میں کام کرنے والے اکثر مقامی ورکرز کو نام نہاد ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر ہیں‘ ان تمام ورکرز کو کمپنی انتظامیہ لیبر قوانین کے مطابق کسی قسم کی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فیکٹری انتظامیہ سو سوشل ویلفیئر اور ای او بی آئی کے مد بھی ہیر پھیر کرکے گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا چونا لگا رہی ہے جبکہ لیبر، ای او بی آئی سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا فیکٹری میں کام کرنے والے ورکرز کے ساتھ ہونے والے ناانصافی پر مکمل چپ سادھ رہنا اور مکمل خاموشی اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔