9 مئی مقدمات؛ ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔
اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سانحہ 9 مئی، شیر پاو پل کیس, شاہ محمود قریشی بری، دیگر ملزمان کو10,10سال قید کی سزا
آٹھ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔ عدالت نے شیر پاؤ پل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو اس مقدمے میں بری کر دیا گیا جبکہ آٹھ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 میں سے 6 لوگوں کو بری کیا۔ علی حسن، افضال عظیم پاہٹ ایڈووکیٹ، خالد قیوم اور ریاض حسین کو بھی 10 دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔ افضال عظیم پاہٹ ایڈووکیٹ نے عام انتخابات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔