ٹرمپ کے جوابی ٹیرف پر عالمی برہمی، مختلف ممالک نے منسوخی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر عالمی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کئی ممالک نے ان اقدامات کو غیر ضروری اور خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری منسوخی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا، جبکہ آسٹریلیا نے اسے غیر ضروری قرار دیا ہے۔
اطالوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہیں، جبکہ آئرلینڈ نے زور دیا کہ یورپی یونین کو مناسب جواب دینا چاہیے۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکہ کے نئے ٹیرف عالمی اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچائیں گے اور اس سے خود امریکی معیشت اور سپلائی چین متاثر ہوگی۔ چین نے امریکا سے فوری طور پر ان ٹیرف کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹرمپ حکومت نے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جبکہ دیگر ترقی پذیر ممالک پر بھی بھاری تجارتی محصولات لگائے گئے ہیں، جس سے ان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ برازیلین پارلیمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف کے خلاف قانونی بل منظور کر لیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک جوابی کارروائی سے گریز کرے، کیونکہ اس سے عالمی کشیدگی مزید بڑھے گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
تیل کی عالمی قیمتوں میں تقریبا 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ برینٹ کروڈ فیوچر 1.14 ڈالر یا 1.69 فیصد کی کمی سے 66.30 ڈالر پر بند ہوا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 1.17 ڈالر یا 1.84 فیصد کی کمی سے 62.50 ڈالر پر بند ہوا۔ اس سے قبل برینٹ کی قیمت 68.65 ڈالر فی بیرل تھی جو 4 اپریل کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔برینٹ کروڈ فیوچر 61 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے سے 68.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 60 سینٹ یا 0.94 فیصد اضافے سے 64.27 ڈالر فی بیرل پر رہا۔